شفٹنگ کی وجہ سے سارے کام رک گئے ریکارڈ ابھی بوری بند دوبارہ سیٹنگ میں ایک ہفتہ لگ سکتا ہے گریڈ بیس کے پوسٹنگ آرڈرز ، محکمانہ پرموشن کمیٹی کا اجلاس اور روز مرہ کے امور تعطل کا شکار رہیں گے
لاہور محکمہ ہائر ایجوکیشن کو مین بلڈنگ سول سیکرٹریٹ سے نکال دیا گیا ہے اکیڈمک ونگ کو جو بورڈز اور یونیورسٹیوں کو ڈیل کرتا ہے کو لاہور تعلیمی بورڈ کی بلڈنگ میں شفٹ کیا گیا ہے باقی شعبہ جات جیے اسٹبلشمنٹ کے تمام سیکشنز اور پلاننگ ومالی امور وغیرہ کو لیک روڈ پر واقع سکول کلیہ البنات کی بلڈنگ کا ایک ونگ لیکر وہاں منتقل کیا جا رہا ہے ابھی تک سارا ریکارڈ بوری بند ہے اور ذرائع کے مطابق اسے نئی جگہوں پر سیٹ ہونے میں ہفتہ دس روز لگ سکتے ہیں تمام اہم امور جیسے انیس سے بیس میں ترقی پانے والے مرد و خواتین ایسوسی ایٹ پروفیسرز جن کے پوسٹنگ آرڈرز متوقع تھے سترہ سے اٹھارہ میں ترقی کے لیے محکمانہ پرموشن کمیٹی اور روز مرہ کے تمام امور اب اتنے دن رکے رہیں گے