اٹھائیس جولائی کو محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے کالج پرنسپلز کو ایک ای میل موصول ہوئی جس میں انہیں یہ کہا گیا تھا کہ اپ اپنے ماتحت اساتذہ کے کوائف چیک کر کے ان کی کمی خامی سے آگاہ فرمائیں جب انہوں نے ایسا کیا تو یہ انکشاف ہوا کہ بہت سے لوگوں کا ڈیٹا سرے سے موجود ہی نہیں سینکڑوں ڈیٹا ان لائن فیڈ ہی نہیں کر پاےاور اس کا حصہ بننے سے محروم رہ گیے پی پی ایل اے کے لیڈران نے وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم سے کہا ہے کہ ایک تو اس کی تاریخ میں توسیع کی جاے دوسرا کالج پرنسپل کو پابند بنایا جائے کہ ایسے اساتذہ جو آئی ٹیکنالوجی سے عدم واقفیت یا عدم دستیابی کی وجہ سے ایسا نہیں کر پائے انہیں کالج کی جانب سے یہ سہولت فراہم کی جاے تاکہ اس زمہ داری کو پورا کیا جا سکے