2023 HED News Latest News

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے انتظامی عہدوں پر کیے گئے تبادلے منسوخ کر دئیے

ایسا الیکشن کمیشن آف پاکستان کی انضباطی کارروائی کے خوف سے کیا گیا محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے علم میں لائی گئی کہ الیکشن کمیشن نے صوبائی محکمہ صحتِ کے حکام کو تبادلےکرنے پر نوٹس کیا ہے

سات اور آٹھ اگست کو ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور ڈائریکٹوریٹ بجٹ اور فنانس ڈاکٹر شہزاد منور کو گوجرانولہ اور ان کی جگہ ڈاکٹر احتثام جان بٹ کو تعینات کیا گیا ڈپٹی ڈائریکٹر گوجرانولہ زاہد فاروق کو ڈپٹی ڈائریکٹر گوجرانولہ ہٹانے سے جو پوسٹ خالی ہوئی اس پر ڈاکٹر شہزاد منور کو اس پہ  تعینات کیا تھا

لاہور ( نمائندہ خصوصی) نوٹس لیے جانے کے ڈر سے محکمہ ہائر ایجوکیشن نے سات اور آٹھ اگست کو انتظامی عہدوں پر کیے گئے تبادلے منسوخ کر دئیے سات اگست کو سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے ڈپٹی ڈائریکٹر بجٹ و فنانس ڈاکٹر شہزاد منور کو ٹرانسفر کر کے ان کی جگہ احتثام جان بٹ کو تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے اگلے ہی روز  ایڈیشنل چارج  پہ تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز گوجرانولہ زاہد سے یہ چارج واپس لے کر ان کی خالی ہونے والی آسامی پر ڈاکٹر شہزاد منور کو تعینات کر دیا انہوں نے لاہور والا عہدہ چھوڑ کر گوجرانولہ جوائن بھی کر لیا مگر جب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے حکام کے علم میں آیا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تبادلے کرنے پر محکمہ صحت کے حکام کو ایسا کرنے پر نوٹس جاری کیے ہیں تو انہوں نے اپنے سات اور آٹھ اگست کو کیے گئے تمام آرڈرز واپس لے لیے علاؤہ ازیں خواتین  اسسٹنٹ پروفیسرز جن کے بطور ایسوسی اسسٹنٹ پروفیسرز ترقی پانے کے بعد جو پوسٹنگ آرڈرز جاری کیے جا رہے تھے انہیں روک کر محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کو لکھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان سے ایسا کرنے کے لیے اجازت لی جائے

Related posts

پرنسپل گورنمنٹ کالج مظفر گڑھ و سابق چیرمین تعلیمی بورڈ بہاولپور رانا مسعود احتر آج ریٹائر ہو گئے

Ittehad

  نو منتخب لیکچررز اور ویٹنگ پوسٹنگ اساتذہ کی تعیناتی کی اجازت 

Ittehad

ریٹائرڈ پرنسپل اصغر مال راولپنڈی پروفیسر سعید حسن جعفری انتقال کر گئے

Ittehad

Leave a Comment