2024 Latest News Press Releases

گریڈ انیس اور گریڈ بیس میں ڈائریکٹ ریکروٹمنٹ کے لیے واضع طریقہ کار کا نوٹیفکیشن جاری

عرصہ دراز سے ڈائریکٹ ریکروٹمنٹ میں حائل رکاوٹ دور ہو گئی پی پی ایل اے کی قیادت اب جلد سیٹیں پبلک سروس کمیشن سے مشتہر کروانے کی بھر پور کوششیں شروع کر دے گی

ایسوسی ایٹ پروفیسر کے لیے متعلقہ سبجیکٹ میں پی ایچ ڈی کے ساتھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تسلیم شدہ کالج یا یونیورسٹی میں نو سال پڑھانے کا تجربہ اور دو ریسرچ آرٹیکل بطور پرنسپل مضنف جو کسی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے جرنل میں چھپے ہوں 2 – ایم فل ہونے کی صورت میں گیارہ سال تک کسی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تسلیم شدہ کالج یا یونیورسٹی میں پڑھانے کا تجربہ اور اس کے ساتھ چار ریسرچ آرٹیکلز بطور پرنسپل مصنف ہوں اور یہ کسی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے منظور شدہ جرنل میں چھپے ہوں

پروفیسر گریڈ بیس کے لیے جو اہلیت کا معیار رکھا گیا ہے اس میں متعلقہ مضمون میں پی ایچ ڈی کے ساتھ بارہ سال تک ہائر ایجوکیشن کمیشن کے منظور شدہ کالج یا یونیورسٹی میں پڑھانے کا تجربہ اور چھ ریسرچ آرٹیکلز بطور پرنسپل مصنف جو ہائر ایجوکیشن کمیشن کے منظور شدہ جرنل میں چھپے ہوں

لاہور ۔۔نمائندہ خصوصی ۔۔محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے ریگولیشن ونگ نے عرصہ آٹھ سال بعد کافی تگ و دو کے بعد گریڈ انیس اور بیس میں ڈائریکٹ سلیکشن کے لیے اہلیت کا معیار واضح کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے ہیں یاد رہے کہ گریڈ انیس اور بیس میں آخری بھرتی 2015 میں ہوئی تھی اس کے بعد اس میں اہلیت کے معیار کو غیر واضح چیلنج ہونےپر اسے عدالت عظمیٰ نے روک کر واضح کرنے کا حکم دیا تھا اور یوں یہ سیٹیں آٹھ نو برس تک مشتہر نہ ہو سکیں وجہ اعلی حکام کی بے حسی اور عدم پروی تھی اب موجودہ پیپلا قیادت پر اعلی پڑھے لکھے برادری کے اساتذہ کا پریشر تھا کہ ان سیٹوں کو جلد از جلد مشتہر کروایا جائے جس کی خاطر اب وہ دن رات اس کے لیے کوشاں ہیں انشا اللہ جلد رزلٹ آپ کے سامنے ہوگا

Related posts

راولپنڈی کے مردانہ کالجوں میں پرنسپلز کے انتالیس امیدواروں کو کال لیٹر جاری ہوگئے

Ittehad

امریکی یونیورسٹیوں میں  تعلیم حاصل کرنے کے لیے فل برائٹ سکالرشپ 

Ittehad

ترقی کی رینج میں اسسٹنٹ پروفیسر سنیارٹی نمبر ایک تا آٹھ سو پچاس تک کے کیسز طلب

Ittehad

Leave a Comment