2022 HED News Latest News

اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کا مطالبہ ہائر ایجوکیشن نے پورا کر دیا۔۔خط لکھ دیا ۔ تنخوائیں بند نہیں ہوں گی

اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب والوں کا یہ مطالبہ تھا کہ کوئی ہمیں جواز فراہم کرئے تو ٹھیک ورنہ ہم چھ ماہ سے جاری تنخواہیں اس ماہ سے روک دیں گے اتحاد اساتذہ کی درخواست پر اکاؤنٹ آفیس والوں نے محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کیا اور انہوں نے اس بارے میں تحریری صورت حال بتانے کی حامی بھر لی اور اٹھارہ کالجوں کے مشاہرات  خود مختاری کی واپسی  کی سمری منظوری اور خود مختار ہونے اور اس بارے میں باقاعدہ نوٹیفیکیشن  کے اجراء  تک  ان اٹھارہ کالجوں کے مشاہرات جاری رکھنے کی استدعا کی کجھ دوست وہ لیٹر وہاں پہنچا آئے اور فوٹو سوشل میڈیا پر جاری کر کے کریڈٹ لینے کے لیے کوشاں ہیں جو بھی ہے مسلہ وقتی طور پر حل ہو گیااساتذہ  میں جو پریشانی و اضطراب پیدا ہوا تھا اس کا خاتمہ ہوگیا

Related posts

تعلیمی بورڈ میں رکھے گئے ریٹائرڈ ملازمین کو فوراً نکال دیا جائے 

Ittehad

ڈاکٹر حفیظ الرحمن طاہر تونسوی انتقال کر گئے۔

Ittehad

گورنمنٹ کالج وہاڑی کے اتحاد اساتذہ پاکستان یونٹ کی تنظیم نو۔۔اکرم عتیق صدر اور اکرام غنی جنرل سیکرٹری منتخب

Ittehad

Leave a Comment