2022 HED News Latest News

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے آئندہ ای ٹرانسفر پالیسی کا اعلان کر دیا 

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے آئندہ تبادلہ کے لیے پالیسی کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق ای ٹرانسفر کی چار کیٹیگری بنائی گئی ہیں نمبر ون ۔ اوپن میرٹ نمبر ٹو ۔باہمی تبادلہ نمبر تھری ۔۔ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر  آگے مزید تین سب کیٹیگری بنائی گئی ہیں 1۔ معذوری اس کے لیے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ سے لیے گئے سرٹیفیکیٹ کی کاپی فراہم کرنا ہوگی 2۔ بیوہ ۔اس کے لیے نادرہ کا جاری کردہ خاوند کی وفات کا سرٹیفیکیٹ فراہم کرنا ہوگا 3۔ متعلقہ  اس کے لیے نادار کی جانب سے جاری کردہ طلاق کا سرٹیفیکیٹ فراہم کرنا ہوگا  کیٹیگری فور۔ شادی شدہ کی بنیاد پر ۔ اس کے لیے نکاح نامہ ۔اپنے اور اپنے ساتھی کے شناختی کارڈوں کی کاپیاں فراہم کرنا ہوں گی  پہلی دو کیٹگریز کے لیے کسی قسم کی دستاویزی ثبوت درکار نہیں ۔        ای ٹرانسفر کے لیے درج ذیل طریقہ کار طے کیا گیا ہے میرٹ بنانے کے کوائف کی اقسام کے نمبر طے کئے گئے ہیں  ڈاکٹریٹ کی ڈگری رکھنے والوں کو پانج نمبرز  ایم فل والوں کو دو نمبرز جبکہ ایم اے/ایم ایس سی والوں کو ایک نمبر دیا جائے گا  دوسرے اسٹیشن پر کام کرنے کی صورت میں دو نمبرز فی سال کی بنیاد پر زیادہ سے زیادہ دس نمبرز دئیے جائیں گے ۔۔ ہارڈ ایریا پر کام کرنے کی صورت میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ہارڈ ایریا اسٹیشن پر کام کرنے کی صورت میں ایک نمبر فی سال دیا جائے گا مگر زیادہ سے زیادہ دس نمبرز۔  بیوہ / مطلقہ / معذوری کے دو نمبرز  شادی کی بنیاد پر دو نمبرز دیے جائیں گے    ان لائن ٹرانسفرز کے لیے درج ذیل قواعد و ضوابط طے کیے گئے ہیں  امیدوار اوپر بتائی گئی اے۔۔ چار کیٹیگریز میں سے صرف ایک کا انتخاب کر سکتا ہے ۔ بی۔ تمام کیٹیگریز پر درخواست دیتے وقت پوسٹ کا  عہدہ ۔ گریڈ مضمون کی مطابقت میں ہونا ضروری ہے درج ذیل مضامین کو ایک جیسا تصور کیا جائے گا  فزیکل ایجوکیشن اور ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن۔  کمپوٹر سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ۔۔اسلامیات اور اسلامک سٹڈیز ۔۔انگلش ۔انگلش لینگویج اور انگلش لٹریچر ۔۔ اردو،اردو لینگویج اور اردو لٹریچر ۔۔ جرنلزم اور ماس کمیونیکیشن۔      سرکاری کالجوں میں موجود ای ٹرانسفر تبادلہ کے تحت درخواستیں دے سکتے ہیں پرنسپلز کے طور پر کام کرنے والے تبادلے کے لیے درخواست نہیں دے سکتے  اوپن میرٹ پر درخواست دینے والوں کی اس جائے تعیناتی کا دورانیہ کم از کم دو سال ہونا چاہیے مگر دو سال کی شرط کا اطلاق صرف اوپن میرٹ پر ہوگا باقی تین کیٹیگریز پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا

Related posts

بجٹ تجاویز پر نظرثانی کرکے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے،اتحاد اساتذہ

Ittehad

بجٹ کے خلاف ایپکا اور دیگر یونینز کے ساتھ مل کر لائحہ عمل تیار کریں گے۔پی پی ایل اے

Ittehad

پیپلا ساہیوال ڈویژن کو 2011 کا نوٹیفکیشن واپس لینے کی یقین دھانی

Ittehad

Leave a Comment