2022 Latest News Obituary

پیپلا اور اتحاد اساتذہ کے رہنما پروفیسر (ر) حافظ اعتبار خاں اللہ کی رحمت میں چلے گئے 

پنجاب پروفیسر اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن لاہور ڈویژن کے سابق نائب صدر اور اتحاد اساتذہ کے رہنما پروفیسر ریٹائرڈ اعتبار خاں 30جون کو انتقال کر گئے ان کی عمر تقریباً چونسٹھ برس تھی وہ اساتذہ کی ایک مذہبی تنظیم انجمن اساتذہ پاکستان سے بھی وابستہ رہے وہ ایک دینی مدرسہ بھی چلا رہے تھے علامہ اقبال ٹاؤن کی ایک مسجد میں خطیب بھی تھے مرحوم ایک بلند پایہ عالم اور اسلامیات کے پروفیسر تھے وہ بطور لیکچرر اسلامیات اور اسسٹنٹ پروفیسر گورنمنٹ دیال سنگھ کالج لاہور سے وابستہ رہے بعد ازاں ٹرانسفر کروا کر گورنمنٹ کالج آف سائنس وحدت روڈ لاہورچلے ائے کچھ عرصہ قبل وہ عارضہ جگر میں مبتلا ہو گئے اور یہی ان کی موت کا سبب بنا ان کی نماز جنازہ جامعہ مسجد عمر بلاک علامہ اقبال ٹاؤن لاہور میں تیس جون دو ہزار بائیس کو ادا کی گئی بعد ازاں ان کے جسد خاکی کو ان کے آبائی گاؤں واقع ضلع چکوال لے جایا گیا جہاں ایک مرتبہ پھر ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی اور سپرد خاک کیا گیا اتحاد اساتذہ کے ساتھیوں نے ان کی موت کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے اور ان کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی ہے 

Related posts

کل سیکرٹرییٹ لاہور کے سامنے ایجوکیشن گرینڈ الائنس اور حکومت کے درمیان میدان لگے گا

Ittehad

پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں پڑھانے والے سرکاری اساتذہ کی رپورٹس بھجوائیں جائیں

Ittehad

پروفیسر عدیل مالک چیمہ کا مستحسن قدم۔۔ کالج میں،، دیوارافتخار،، بنانے کا فیصلہ 

Ittehad

Leave a Comment