2024 Latest News Press Releases

گریڈ اے کے پبلک کالجز کو گریڈ سی یونیورسٹیوں میں تبدیل کرنا کوئی قومی خدمت نہیں حکومت اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرئے

ہر جگہ نامور کالجوں کو تختہ مشق بنایا گیا یونیورسٹی کی تعداد بڑا کر اقوام عالم میں جھوٹا روب دیکھانے سے کوئی اچھا میسج نہیں جائے گی انڈسٹریل ریسرچ کے ذریعے قومی ترقی میں معاونت کرنے والی یونیورسٹی ایسی دس بورڈ بدل یونیورسٹیز سے کہیں بہتر ثابت ہو سکتی ہے قومی وسائل سے الگ جگہ پر عمدہ لیبارٹریز سے آراستہ بہترین فیکلٹی کے ساتھ یونیورسٹی قائم کریں کالج کمیونٹی آپ کا ساتھ دے گی

گوجرانولہ میں کالج بدل یونیورسٹی بنانے پر بضد اراکین پارلیمنٹ پہلے سے پبلک سیکٹر میں قائم ایسی نوعیت کی یونیورسٹیوں کی کار کردگی کا جائزہ لے لیں عوام کو اچھے خاصے نامور کالج کی تعلیم سے محروم کرنا عقلمندی نہ ہوگی

گوجرانولہ میں ایک اور بورڈ بدل یونیورسٹی بنانے پر اتحاد اساتذہ پاکستان کا رد عمل

لاہور ۔نمائندہ خصوصی ۔۔اتحاد اساتذہ پاکستان کی مرکزی کور کے اجلاس میں بہت سے ناکامیاب تجربات کے باوجودگوجرانولہ میں پبلک سیکٹر میں ایک نامور کالج کا بورڈ تبدیل کر کے یونیورسٹی کا بورڈ لگانے کے عمل کو افسوس ناک قرار دیا اس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اراکین نے کہا کہ ماضی میں سبھی حکومتیں محض یونیورسٹیز تیزی سے بڑھتی ہوئی تعداد دیکھانے کی خاطر ایسے تجربات کر چکی ہیں جن کی اکثریت ناکام رہی ہے بیوروکریسی کے ذہنی اختراع ہے کہ ہنگ لگے نہ پھٹکری رنگ چوکھا آئے غیر درست ثابت ہوا ہے گوجرانولہ میں بورڈ بدل یونیورسٹی بنانے پر بضد وزیر موصوف اور دیگر اراکین پارلیمنٹ ریکارڈ منگوا کر ایسی قائم کی ابتک کی کارکردگی ملاحظہ فرمائیں ان کی بین الاقوامی رینکنگ دیکھ لیں ایک جانب تو غریب بچوں کو معیاری اور سستی تعلیم دینے والے ادارے سے محروم کیا جا رہا ہے اس اے گریڈ ادارے کو سی کیٹیگری کی یونیورسٹی میں تبدیل کیا جا رہا ہے کوئی قومی خدمت نہیں اگر واقعی وہ گوجرانولہ میں الگ جگہ مختص کرکے بین الاقوامی معیار کی لیبارٹریز اور فیکلٹی فراہم کریں اور ایسی یونیورسٹی قائم کریں جو انڈسٹریل تحقیق اور عمدہ تعلیم سے قومی ترقی میں معاونت کرئے

Related posts

  پی ایچ ڈی خواتین و حضرات توجہ فرمائیں تیس جون تئیس تک درخواست دیں

Ittehad

سابق ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویژن اور ماہر تعلیم راجہ ناصر علی انتقال کرگئے

Ittehad

لیکچر لیا یا نہیں اساتذہ ثبوت اپ لوڈ کریں

Ittehad

Leave a Comment