2022 Latest News University / Board News

ہوم اکنامکس یونیورسٹی سے گورنمنٹ کیڈر کا سٹاف ریپیٹریٹ ۔۔لاہور کے دیگر کالجوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا 

ہوم اکنامکس یونیورسٹی  سے ٹیچنگ سٹاف کی ری پیٹریشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ أج بہت سی خواتین اساتذہ نے اپنی پہلی اور دوسری ترجیح ایچ ای ڈی میں جمع کرائ۔ ڈپٹی سیکرٹری بجٹ نے أج سارا دن اس پر ورکنگ جاری رکھی۔ یونیورسٹی کی ہوم اکنامکس مضمون کی چوالیس خواتین کو ایس ٹی أر کے حساب سے لاہور میں ایڈجسٹ کرنے کا کام کافی مشکل تھا اور أخر کار ڈیپارٹمنٹ نے یہ فیصلہ کیا کہ لاہور شہر کے گرلز کالجز کی ڈیمانڈ پر سیٹوں کی تقسیم کے بعد باقی تمام سیٹوں کو تمام کالجوں میں برابر تقسیم کر دیا جائے البتہ دیگر مضامین کی سیٹوں کی الاٹمنٹ ان کالجز کی ڈیمانڈ کےمطابق کر دی جائے ۔ سیٹوں کی تقسیم کا عمل تقریباً مکمل کر لیا گیا ہے۔ اگلے چند دنوں میں فنانس ڈیپارٹمنٹ سے اس کی منظوری حاصل کر لی جائے گی اور اس کے بعد ان سیٹوں پر اساتذہ کو بھیج کر ری پیٹری ایشن کا عمل مکمل ہو جائے گا۔

Related posts

وفاقی ٹیکس محتسب نے بھی کٹوتی کو ناجائز قرار دیکر واپسی کا حکم دیدیا

Ittehad

کالجز کے لیبارٹری سٹاف کیلئے چار درجاتی سروس سٹرکچر ۔۔کریڈ سات سے گریڈ سولہ تک ترقی

Ittehad

پانچ مختلف کالجوں کی مختلف گریڈ کی انتیس سیٹیں دوسرے مضامین میں تبدیل

Ittehad

Leave a Comment