HED News Latest News

لاہور،اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن جی سی یونیورسٹی کی جانب سے ویبنار کا انعقاد

لاہور(خصوصی رپورٹ)اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن جی سی یونیورسٹی، لاہور نے “کووڈ-19 کے اکیڈمیا پر نفسیاتی اثرات” کے عنوان سے ایک ویبنار کا انعقاد کیا۔ جس میں ہینڈرسن سٹیٹ یونیورسٹی، امریکہ کے صدرِ شعبہء نفسیات پروفیسر ڈاکٹر انیق احمد نے بہ طور مہمان مقرر شرکت کی، ویبنار کی صدارت وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی، لاہور پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے کی جب کہ نظامت کے فرائض اے ایس اے جی سی یونیورسٹی، لاہور کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر احتشام علی نے سر انجام دیے۔ویبنار میں اساتذہ اور طالب علموں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی اور تقریب کے اختتام پر کووڈ-19 کے نتیجے میں جنم لینے والے نفسیاتی مسائل پر مہمان مقرر سے سوالات بھی کیے۔آخر میں وائس چانسلر صاحب نے اتنی کامیاب تقریب کے انعقاد پر اے ایس اے کے صدر ڈاکٹر عاطف شہباز اور دیگر جملہ اراکین کو مبارکباد پیش کی اور آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔

Related posts

گورنمنٹ کالج ساہیوال کے شعبہ تاریخ نے ،یوم  نسواں ،  منایا

Ittehad

چونتیس خواتین لیکچررز کے بارے میں محکمے کو معلوم نہیں آپ کو معلوم ہے تو معلومات شیئر کریں

Ittehad

ہائر ایجوکیشن نے اس سال ریٹائر ہونے والی اناسی خواتین کا ریٹائرمنٹ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

Ittehad

Leave a Comment