HED News Latest News

لاہور،اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن جی سی یونیورسٹی کی جانب سے ویبنار کا انعقاد

لاہور(خصوصی رپورٹ)اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن جی سی یونیورسٹی، لاہور نے “کووڈ-19 کے اکیڈمیا پر نفسیاتی اثرات” کے عنوان سے ایک ویبنار کا انعقاد کیا۔ جس میں ہینڈرسن سٹیٹ یونیورسٹی، امریکہ کے صدرِ شعبہء نفسیات پروفیسر ڈاکٹر انیق احمد نے بہ طور مہمان مقرر شرکت کی، ویبنار کی صدارت وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی، لاہور پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے کی جب کہ نظامت کے فرائض اے ایس اے جی سی یونیورسٹی، لاہور کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر احتشام علی نے سر انجام دیے۔ویبنار میں اساتذہ اور طالب علموں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی اور تقریب کے اختتام پر کووڈ-19 کے نتیجے میں جنم لینے والے نفسیاتی مسائل پر مہمان مقرر سے سوالات بھی کیے۔آخر میں وائس چانسلر صاحب نے اتنی کامیاب تقریب کے انعقاد پر اے ایس اے کے صدر ڈاکٹر عاطف شہباز اور دیگر جملہ اراکین کو مبارکباد پیش کی اور آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔

Related posts

پنجاب،تعلیم کے بجٹ میں بھاری کٹوتیاں،متعدد منصوبے بند

Ittehad

اسلامیہ یونیورسٹی میں چولستان سٹڈی سننٹر کی عمارت گرگئی ۔ابتک چھ افراد زخمی ہونے کی اطلاع

Ittehad

پنجاب یونیورسٹی بی ایس/ایم ایس اور ایم فل کے امتحانات ان لائن لے گی

Ittehad

Leave a Comment