اتحاد اساتذہ پاکستان کی سنٹرل ایگزیکٹو کا زوم اجلاس ہوا جس میں پی پی ایل اے کی تشکیل کردہ پے اینڈ پروٹیکشن کمیٹی کی تحریک کا جائزہ لیا گیا اور متفقہ طور پر کچھ فیصلے کیے گئے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ کمیٹی پی پی ایل اے اور اتحاد اساتذہ کے تعاون سے اساتذہ کے اندر تحرک پیدا کر رہی ہے سٹاف روم میٹنگ کامیابی سے جاری ہیں انتظامات کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں اتحاد اساتذہ کے اجلاس میں ایک پڑا اہم فیصلہ کیا گیا کہ متاثرہ اساتذہ تو اپنی بقا کی جنگ تو لڑ ہی رہی ہے بقایا 14 ہزار خاموش تماشائی بنے نہیں بیٹھ رہیں گے ہم ان سے اپیل کر رہے ہیں کہ مشکل کے اس وقت میں تنہا نہ چھوڑا جائے انہیں ہر طرح سے سپورٹ کیا جائے آپ کے یہ چھوٹے بہن بھائی آپ کا مستقبل ہیں آپ کی مدد کریں کل یہ آپ کے دست و بازو بنیں گے