2020 HED News Latest News

ترقیوں کی تازہ ترین صورتحال

                  گریڈ اٹھارہ سے انیس میں ترقی کے  چھہترکرونک کیسز بلآخر سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے دستخط کرکے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن  کو بھجوا دیے ہیں جیسا کہ اس سے قبل بتایا جا چکا ہے کہ گریڈ انیس سے بیس میں ترقی کی منتظر خواتین جن کے کیسز دو ہزار انیس کی اے سی آر کے سبب ڈی پی ائی آفس میں تکمیل کے مراحل میں تھے تقریبا مکمل ہوگئے ہیں ڈی پی آئی نے دستخط بھی کردئے ہیں صرف پانچ خواتین کے یونیورسٹی رزلٹ  کانتظارہے امید ہےکل تک سیکرٹریٹ بھجودئیے جائیں گے۔ آج پی پی ایل اے کے ذمہ داران نے انہیں آگے بھجوانے پر زور دیا ہے ,جہاں تک خواتین اسسٹنٹ پروفیسر کی گریڈ انیس میں ترقی کے کیسز کا تعلق ہے ابھی تک بیالیس کے قریب کیسز کی ڈائریکٹوریٹس کی جانب سے مطلوبہ معلومات/دستاویزات فراہم نہیں ہوئی. پی پی ایل اے اور اتحاد اساتذہ کے قائدین کے علاوہ متعلقہ خواتین اساتذہ سے بھی التماس ہے کہ خود بھی ان میں دلچسپی لیں اور جلد فراہمی کو ممکن بنوائیں .  پی پی ایل اے نے تجویز دی ہے کہ جن خواتین نے ٹریننگ لی ان کے متعلق معلومات لی جائیں البتہ کرونک ڈیفرڈ, محکمہ چھوڑ جانےوالی یا جن کا ریکارڈ ہی میسر نہیں ان کی جستجو کو ترک کرکے باقی ماندہ کی پرموشن میں مزید تاخیر نہ کی جائے۔ فوری کیس تیار کرکے پی ایس بی  کے لئے سیکرٹریٹ بھجوادئیے جائیں.  ڈیفرڈ میل اور فی میل کیسز تقریباً مکمل ہیں  البتہ کچھ فی میل کیس نامکمل ہیں جن پر سبک رفتاری سے کام جاری ہے اور  ڈی پی سی کے لئےجلد پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

Related posts

ڈسپریٹی ریڈکشن الاونس دو ہزار اکیس کے بارے میں محکمہ خزانہ نے تمام سوالات کے جوابات واضح کر دیے

Ittehad

ری فیکیشن میں کٹوتیوں کا قانونی جواز فراہم کریں ۔عدالت کاحکم

Ittehad

میٹرک فیل وکیل رجسٹرڈ گریجویٹ سیٹ پر پنجاب یونیورسٹی کا ممبر سینٹ بن گیا

Ittehad

Leave a Comment