2022 HED News Latest News

پنجاب کے مختلف اضلاع کے کالجوں میں نو مستقل پرنسپل تعینات

پنجاب کے مختلف اضلاع کے مردانہ و خواتین کالجوں میں پرنسپل تعینات کرنے کا سلسلہ جاری ہے چار مردانہ اور پانچ زمانہ کالجوں میں پرنسپل تعینات کیے گئے ہیں جن کی تفصیل کچھ یوں ہے۔   ڈاکٹر محمد اظہر عباس ایسوسی ایٹ پروفیسر کیمسٹری گورنمنٹ انبالہ مسلم کالج سرگودھا کو اسی کالج میں مستقل پرنسپل تعینات کیا گیا ہے         پروفیسر نسیم حیدر خان شہانی انچارج پرنسپل گورنمنٹ کالج بھکر کو اسی کالج میں مستقل پرنسپل تعینات کیا گیاہے۔   پروفیسر عامر محمود کو گورنمنٹ کالج چک 90 جنوبی  سرگودھا میں مستقل پرنسپل تعینات کیا گیا ہے ڈاکٹر محمد نواز انچارج پرنسپل اور پروفیسر آف زوالوجی گورنمنت مرے کالج سیالکوٹ میں مستقل پرنسپل تعینات کیا گیا ہے       گورنمنٹ اپوا کالج برائے خواتین کی ایسوسی ایٹ پروفیسر اردو مس عظمی سیٹھی کو ٹرانسفر کر کے گورنمنٹ کالج برائے خواتین گوالمنڈی لاہور میں  مستقل پرنسپل تعینات کیا گیا ہے مسز صائمہ شبیر ایسوسی ایٹ پروفیسر اکنامکس کو ٹرانسفر کر کے گورنمنٹ کالج برائے خواتین گوالمنڈی راولپنڈی میں مستقل پرنسپل تعینات کیا گیا ہے مسز عنبرین اکرم ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ تاریخ گورنمنٹ کالج برائے خواتین راہوالی گوجرانولہ کو اسی کالج میں مستقل پرنسپل تعینات کیا گیا ہے محترمہ آصفہ گل آویز انچارج پرنسپل گورنمنٹ کالج برائے خواتین خدیجہ عمر کالج ٹینچ بھاٹہ راولپنڈی میں مستقل پرنسپل تعینات کیا گیا ہے  ڈاکٹر شبانہ ایسوسی ایٹ پروفیسر و انچارج پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین ظفر الحق کالج روڈ راولپنڈی کو اسی کالج میں مستقل پرنسپل تعینات کیا گیا ہے

Related posts

گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج اسلام پورہ کی پرنسپل محترمہ شگفتہ عباس ریٹائر ہو گئیں

Ittehad

پنجاب کی پچیس یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی بھرتی کے لیے اشتہار

Ittehad

تعلیمی بورڈ میں رکھے گئے ریٹائرڈ ملازمین کو فوراً نکال دیا جائے 

Ittehad

Leave a Comment