2023 HED News Latest News

بیس گریڈ کے چار پروفیسرز مختلف کالجوں میں پرنسپل تعینات

تقرری پانے والوں میں ڈاکٹر فاروق گجر گورنمنٹ گریجویٹ کالج ٹاؤن شپ لاہور ،ڈاکٹر سدرہ عامر گورنمنٹ کوئین میری کالج لاہور، ڈاکٹر محمد ادریس گورنمنٹ گورڈن گریجویٹ کالج راولپنڈی اور حسن رضا گورنمنٹ کامرس کالج پیپلز کالونی فیصل آباد شامل ہیں

لاہور ،نمائندہ حصوصی ،،جنرل کالجز کے تین اور کامرس سائیڈ کے ایک گریڈ بیس کے پروفیسر صاحبان کو لاہور ،راولپنڈی اور فیصل آباد کے کالجوں میں بطور پرنسپل تعینات کیا گیا ہے پروفیسر ڈاکٹر فاروق گجر کو گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز کو ٹرانسفر کر کےگورنمنٹ گریجویٹ کالج ٹاؤن شپ لاہور ۔ڈاکٹر سدرہ عامر پروفیسر کیمسٹری گورنمنٹ اپوا کالج برائے خواتین لاہور سے ٹرانسفر کر کے کوئین میری کالج لاہور ،ڈاکٹر محمد ادریس جو گورڈن کالج میں ہی بطور پروفیسر آف انگریزی کام کر رہے ہیں انہیں اسی کالج میں ہی پرنسپل تعینات کر دیا گیا ہے کامرس ونگ کے چیف انسٹرکٹر حسن رضا گورنمنٹ کالج آف کامرس پیپلز پارٹی فیصل آباد کو ٹرانسفر کر کے پرنسپل گورنمنٹ کالج آف کامرس پیپلز کالونی فیصل آباد تعینات کیا گیا ہے

Related posts

ریٹائر ہونے والے ملازمین پر بم گرایا انکیشمنٹ رولز میں بڑی تبدیلیاں

Ittehad

سنیارٹی لسٹ مردانہ اسسٹنٹ پروفیسر ز اپ ڈیٹ ہوگئی ترقی کے منتظر کیسز عاشورہ کے فوری بعد سیکریٹریٹ روانہ ہو جائیں گے

Ittehad

ملتان ۔۔راہنما اتحاد اساتذہ پروفیسر یوسف الرحمان زیدی مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہو گئے

Ittehad

Leave a Comment