دونوں ٹیکنالوجی یونیورسٹییاں ہیں جو اس سے قبل ٹیکنالوجی کالجز تھے انہیں اپ گریڈ کر کے یونیورسٹیز کا درجہ دیا گیا ہے ایک ضلع منڈی بہاؤ الدین میں رسول کے مقام پر ہے ٹیکنالوجی کالج رسول کو اپ گریڈ کر کے یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی رسول کے نام سے موسوم کیا گیا ہے دوسری میر چاکر خان رند یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ڈیرہ غازی خان کہلاتی ہے جہاں ٹیکنالوجی کالج ڈیرہ غازی خان تھا اپ گریڈ کر کے یونیورسٹی کا درجہ دے دیا گیا ہے
لاہور ( نامی نگار) محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبے میں پبلک سیکٹر میں نئی قائم ہونے والی دو ٹیکنالوجی یونیورسٹییز کے لیے وائس چانسلرز کی بھرتی کا اشتہار دیا ہے ایک ضلع منڈی بہاؤ الدین کے رسول کے مقام پر ہے قیام پاکستان سے پہلے یہاں ایک ٹیکنالوجی سکول تھا جسے پھر کالج کا درجہ دے دیا گیا حال ہی میں اسے یونیورسٹی اف رسول کا نام دیکر کالج کو یونیورسٹی میں تبدیل کر دیا گیا ہے اسی طرح ڈیرہ غازی خان کے مقام پر کالج آف ٹیکنالوجی کو اپ گریڈ کرکے میر چاکر خان رند یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی بنایا گیا ہے پبلک سیکٹر میں قائم ان دونوں کو یونیورسٹیز کے لیے وائس چانسلرز کی تلاش ہے اس مقصد کے لیے محکمہ نے ایک اشتہار دیا ہے دونوں کے لیے امیدواران کو درخواست دینے کے لیے علیحدہ علیحدہ کریٹیرا دیا گیا ہے اسی طرح درخواست فارم بھی دیا گیا ہے پہلے پوائنٹ پر شاٹ لسٹنگ کی جائے گی کوالیفیکیشن کے سو پوائنٹس ہیں اسی طرح انٹرویو کے بھی سو پوائنٹس ہیں امیدواران مشروع درخواست فارم کے ساتھ طلب کیے گئے تمام کاغذات کے ہمراہ 17 نومبر 2025 تک سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے دفتر واقع نئی انارکلی لاہور کے دفتر پہنچائیں
یونیورسٹی آف رسول کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں
میر چاکر خان رند یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں
https://hed.punjab.gov.pk/system/files/Criteria%20of%20appointment%20of%20VC%20MCRUT.pdf

 
		