2024 General Notifications Latest News

پنجاب حکومت نے دوران ملازمت انتقال کر جانے والے ملازمین کی فنانشل اسسٹنس کی رقم کم کر دی ۔۔البتہ متوفی کی بیوہ/بچے کو ملازمت کی فراہمی بحال کر دی

پہلے جاری ہونے والے سات دسمبر 2023 کے نوٹیفکیشن میں فنانشل اسسٹنس کی رقم میں خاصی کمی کر دی گئی ہے البتہ اس نوٹیفکیشن میں رول سترہ اے کے تحت مرحوم کی بیوہ یا بچے کو جو گریڈ ایک تا گیارہ کلرک یا پٹواری کی ملازمت کی فراہمی کو واپس لے لیا گیا تھا اسے بحال کر دیا گیا ہے اطلاق دس جنوری 2024 سے ہوگا

بینولینٹ فنڈ کے تحت ملنے والے سکالرشپ کی رقم کو بھی پچیدہ کر دیا گیا ہے اور طریق کار و قواعد بنانے کا اختیار صوبائی بینولینٹ بورڈ کی صوابدید پر چھوڑ دیا گیا ہے

لاہور ۔۔نمائندہ خصوصی ۔۔گورنمنٹ نے سات دسمبر 2023 کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کو تبدیل کر دیا ہے اور اور اس کی شق ایک ،چار اور پانچ کو تبدیل کر دیا ہے دسمبر والے نوٹیفکیشن میں دوران سروس وفات پا جانے والے سرکاری ملازم کی فنانشل اسسٹنس کی رقم میں وفاق کی طرز پر خاطر خواہ اضافہ کر دیا گیا ہے اس پر نظر ثانی کر کے اس میں کافی کمی کر دی گئی ہے پہلے یہ رقم گریڈ ایک تا چار پچاس لاکھ کی گئی تھی اسے کم کر کے تیس لاکھ کر دیا گیا ہے گریڈ پانچ سے دس تک یہ رقم ساڑھے سات لاکھ کر دی گئی تھی جسے کم کر کے اب 35 لاکھ کر دیا گیا ہے گریڈ گیارہ سے پندرہ تک یہ رقم ایک کروڑ کر دی گئی تھی اس میں کمی کر کے اب چالیس لاکھ کر دیا گیا ہے گریڈ سول اور سترہ کے۔لیے یہ رقم ڈیڑھ کروڑ کر دیا گیا تھا اب اسے 45 لاکھ تک کم کر دیا گیا ہے گریڈ 18اور19 کے لیے یہ رقم دو کروڑ سے کم کر کے 60لاکھ کر دیا گیا ہے گریڈ بیس اور اوپری گریڈ کے لیے یہ رقم بڑھا کر دو کروڑ کی گئی تھی اسے ستر لاکھ کر دیا گیا ہے۔ بینولینٹ فنڈ سے جو رقم بطور سکالرشپ حاضر ریٹائر اور مرحومین کے بچوں کو دی جاتی ہے اس میں اس کیٹگری کے لیے ایک فکسڈ مقدار مقرر تھی اسے کئی ایک چیزوں جیسے فیس اور دیگر مالی چارجز رجسٹریشن فیس انرولمنٹ فیس ایڈمیشن فیس ایگزمینیشن فیس لایبریری چارجز ریسرچ سے متعلقہ دیگر اکیڈمک ایکٹویٹی پر مرحوم کے بچوں کےخرچ ہوتے ہیں سے منسلک کر دیا گیا اور اس ضمن میں بینولینٹ بورڈ کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ ضوابط تیار کرئے گا مرحوم کی بیوہ/ اور ایک بچے کو گریڈ ایک سے گیارہ گریڈ کی ملازمت جو رول سترہ اے کے تحت فراہم کی جاتی تھی اسے سات دسمبر 2023 کے نوٹیفکیشن میں واپس لے لیا گیا ہے اسے اب پھر سے بحال کر دیا گیا ہے اب یہ مرحوم ملازمین کے لواحقین کے بچوں کو ملیں گی

Related posts

صاف اور سر سبز پاکستان۔۔ مون سون شجر کاری مہم کے تحت کالجز میں لاکھوں پودے لگائے گئے

Ittehad

  اکیڈمک ایسوسی ایشن پنجاب یونیورسٹی کے انتخابات میں اکیڈمک گروپ کی کامیابی

Ittehad

پنجاب یونیورسٹی کا یو ٹرن ۔چند روز قبل کیا گیا سمسٹر سسٹم کا فیصلہ واپس ۔اینول سمسٹر ہی رہے گا

Ittehad

Leave a Comment