2022 General Notifications Latest News

  وفاق نے پے سکیلز 22 کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔صوبے تقلید کریں گے

آج جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کا اطلاق بھی آج ہی سے ہوگا پانچ ایڈہاک الاونسز 2016,2017,2018,2019,2021 کو 2017 کے پے سکیلز میں ضم کر کے پے سکیلز 2022 ترتیب دئیے گئے ہیں  

حالیہ بجٹ میں دیا جانے والا ایڈہاک الاونس 2022 پندرہ فیصد ملازم کی دو ہزار سترہ کے پے سکیلز کی رواں تنخواہ پر دیا جائے گا اس کا اطلاق یکم جولائی دو ہزار بائیس سے ہوگا اور یہ اسی تاریخ سے منجمند ہو جا ہے گا یہ الاونس سروس مین نئے آنے والوں کو بھی ملے گا اس پر انکم ٹیکس بھی واجب الادا  ہوگا چھٹیوں اور ایل پی آر کے دوران بھی ملے گا البتہ یہ پینشن کیلکولیٹ  کرتے وقت شامل نہیں کیا جائے گا ڈیپوٹیشن والوں کو نہیں ملے گا لیکن واپس جوائن کرنے پر ملنا شروع ہو جائے گا معطل ہونے والوں کو دوسروں کی طرح تنخواہ کے ساتھ ملے گا تمام وفاقی ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ گریڈ ایک سے بائیس تک کو سپشل پے اور الاونس کے نام سے دی جائے گی اور یہ تاریخ اجراء تیس جون دو ہزار بائیس کے دن سے ہی منجمند ہو جائے گی  تمام ملازمین پر یہ واضح کیا جا رہا ہے کہ وہ تیس دن کے اندر اندر تحریری اپنے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسز کو آپشن دیں کہ وہ نئے پے سکیلز 22 کے مطابق تنخواہ وصول نہیں کرنا چاہتا اسے سکیلز 2017 کے مطابق جاری رکھا جائے  جو اپشن نہیں دیں گے سمجھا جائے گا کہ انہوں نے پے سکیلز 22 کو قبول کر لیا ہے  ایک انوملی کمیٹی الجھاؤ والے معاملات کو سلجھانے کے لیے قائم کر دی گئی ہے۔   

نوٹیفیکیشن کا عکس

تنخواہوں کا چارٹ

Related posts

گریڈ بیس کے بتیس پروفیسرز کی لیو انکیشمنٹ کے نوٹیفیکیشن  

Ittehad

  ایمرسن یونیورسٹی ملتان کی مالی پوزیشن انتہائی مخدوش ۔ملازمین کوتنخواہیں نہیں دی جا رہیں ۔کچھ چھوڑ گئے باقی تیار بیٹھے ہیں 

Ittehad

محبت اور انقلاب کے شاعر پبلو نیرودہ کو خراج تحسین اور ترقی پسند ادیب عبد القیوم کی تقریب پذیرائی 

Ittehad

Leave a Comment