Latest News University / Board News

فاٹا یونیورسٹی کے ملازمین کو مارچ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں

درہ آدم خیل میں واقع فاٹا یونیورسٹی کے ٹیچنگ سٹاف سمیت کلرکس اور درجہ چہارم کے ملازمین گزشتہ کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔میڈیا رپورٹس اور ملازمین کے سوشل میڈیا اکائونٹس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مارچ کے مہینے سے ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں۔عیدالفطر اور رمضان کا مہینہ بھی انہوں نے بغیر تنخواہ کے گزارا اور اب پھر عیدالاضحی قریب آگئی ہے۔ملازمین نے متعدد بار پشاور میں واقع ہائر ایجوکیشن کے حکام سے معاملہ حل کرنے کی درخواست کی لیکن تاحال اس پر کوئی عمل درآمد سامنے نہیں آیا۔حکام کے مطابق یونیورسٹی میں وائس چانسلرکی عدم تعیناتی سے یہ مسئلہ درپیش ہے۔تنخواہوں کے علاوہ دیگر کام بھی رکے ہوئے ہیں جن میں نئے اساتذہ کی تعیناتی اور ترقیاتی منصوبے بھی شامل ہیں۔یونیورسٹی کے پروفیسرز کا کہنا ہے کہ ان کو احتجاج پر مجبور کیا جا رہاہے۔اگر چند دن کے اندر تنخواہوں اور وائس چانسلر کی تعیناتی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہ کیا گیا تو وہ نہ صرف آن لائن کلاسز کا بائیکاٹ کریں گےبلکہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے احتجاج بھی کریں گے۔حکومت کی جانب سے مسئلے کو حل کرنے کے لئے ابھی کوئی واضح تاریخ سامنے نہیں آسکی۔

Related posts

پنجاب بھر کے کالجوں میں کلاسز کا بائکاٹ اور احتجاجی مظاہرے

Ittehad

  گریڈ بیس سے بائیس والوں کو بھی ڈسپریٹی ریڈکشن الاونس دینے کا نوٹیفکیشن جاری

Ittehad

سیکنڈ راؤنڈ میں ایک سو چونسٹھ مرد و خواتین کالج اساتذہ کے تبادلے

Ittehad

Leave a Comment