فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن ( فیپواسا) نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی پی ایچ ڈی میں ایڈمیشن بارئے نئی ایڈمیشن پالیسی کو مسترد کر دیا ہے جس میں بی ایس (آنر ز) کے بعد کوئی بھی طالب علم پی ایچ ڈی میں داخلےکا اہل ہو گا مطلب یہ کہ اہم فل اور ایم ایس داخلے کے لئے ضروری نہ ہو گا اس سے قبل یہ پی ایچ ڈی کرنے سے پہلے لازمی تھے اخباری بیان میں فیپواسا کے عہدے داران نے کہا کہ یہ کئی لہذا سے ضروری ہے اسے میں تبدیلی سے قبل ہائر ایجوکیشن کمیشن کو تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا ڈاکٹر محمود الحسن نے کہا کہ اگر ہائر ایجوکیشن کمیشن نے اسے نافذ کرنے کی کوشش کی تو اس کی مزاحمت کی جائے گی