منظوری آج شام ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں دی گئی اتحاد اساتذہ پاکستان کی جانب سے کالج اساتذہ سمیت تمام سرکاری ملازمین کو مبارکباد ۔ساری آگیگا کے کالج سے متعلق قائدین ایک دوسرے کو کامیابی سے ایڈہاک الاؤنس دلانے کی مبارکبادیں دیتی پھر رہی ہے مگر نام گنواتے وقت یہ بھول گئے کہ دھرنانمبر 1 اور دھرنا 2 اور دھرنا نمبر 3 میں کالج اساتذہ کی کس تنظیم نے اسے عددی اعتبار سے کامیاب بنایا اس کا نام لیتے وقت ہونٹ کیوں کانپ جانےکی دو دو چار چار لوگ دھرنے میں لانے والے کامیابی کا سہرا اپنے سر سجا رہے ہیں
لاہور (نمائندہ خصوصی) قومی نشریاتی اداروں کی ایک رپورٹ کے مطابق آج صوبائی کابینہ کا ایک اجلاس زیر صدارت وزیر اعلی پنجاب منعقدہواجس میں پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائر ڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں وفاق اور دیگر صوبوں کے برابر اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جونہی یہ خبر الیکٹرانک میڈیا پر آئی پنجاب کے تمام سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے چہرے خوشی سے جھوم اٹھے سب ایک دوسرے کو مبارکباد دینےلگ گئے آگیگا کے قائدین نے اپنے اپنے شعبہ کے شرکا کو بطور خاص مبارکباد پیش کی جنہوں نے دھرنے کو کامیاب بنانے اور مسلسل پانچ روز تک اسے استقامت دنیے میں معاونت فراہم کی اب دھرنےکا اختتام ہو چکا ہمیں بجا طور پرفخرہے کہ کالج اساتذہ کی جانب سے اتحاد اساتذہ پاکستان نے نمائندگی کا حق ادا کیا باقی تنظیموں کے لوگ تو چند ایک تشریف لائے مگر ہمارے لوگ سینکڑوں کی تعداد میں مسلسل آتے رہے کالج خواتین کی نمائندگی صرف ہماری خواتین نے کی ہمارے پلیٹ فارم سے منتخب مرکزی عہدے داران ڈاکٹر صاحب زادہ احمد ندیم ۔نائب صدر محترمہ فائزہ رعنا و ڈویژنل صدور ڈاکٹر حافظ محمد رمضان ،ڈاکٹر خورشید اعظم ،راو اعجاز احمد اور فرحان یاسر چاند کے علاؤہ مرکزی صدر اتحاد اساتذہ پاکستان غلام مصطفیٰ ڈاکٹر طارق بلوچ حسن رشید اپنے ساتھیوں و دیگر عہدے داران اپنے ساتھیوں سمیت وہاں ہمہ وقت موجود رہے ان سب شرکا کی تفصیل و تصویری خبر نامہ جلد اپنے میڈیا پر نشر کرئے گی