2024 Latest News Press Releases

لا پتہ سی ایس پی آفیسر کے لواحقین کو فیملی پنشن دینے کا نوٹیفکیشن

ایڈمنسٹریشن سروس کے گریڈ بیس کے آفیسر امجد شاہد آفریدی اٹھارہ مارچ 2014 میں لا پتہ ہوگئے اور آج تک نہیں ملے انہیں تین مئی 2020 کو مدت ملازمت مکمل کرکے ریٹائر ہونا تھا ان کے قانونی ورثاء فیملی پنشن حاصل کر سکیں گے

اسلام آباد ۔۔نامہ نگار ۔۔کیبنٹ سیکرٹریٹ اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے دو سال قبل ایک عجیب وغریب نوٹیفکیشن جاری کیا جس کی اس سے قبل مثال موجود نہیں نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریشن سروس گروپ کے گریڈ بیس کے ایک افیسر جن کا تعلق صوبہ خیبرپختونخوا سے تھا اٹھارہ مارچ دو ہزار چودہ کو اچانک غائب ہوگئے اور آج تک ان کا سراغ نہیں ملا انہوں نے یکم نومبر 1986 سے مذکورہ بالا حثیت سے اپنی سروس کا آغاز کیا انہیں مدت ملازمت مکمل کرکے تین مئی دو ہزار بیس کو ریٹائر ہونا تھا ان کی سروس کے اعلی افسران نے کوشش کر کے یہ نوٹیفکیشن جاری کروا ہے وہ تو باز یاب نہیں ہوئے لیکن ان کے لواحقین فیملی پینشن حاصل کر سکیں

Related posts

محکمہ صحت پنڈی نے کوویڈ کی بنا پر تین خواتین کالجز کو دس روز کے لیے بند کر دیا

Ittehad

پنجاب کے صوبائی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پچیس اور بیس فیصد اضافے کی تجاویز

Ittehad

پروفیسرز کی آٹا  تقسیم کرنے کی ڈیوٹی لگانے پر ڈپٹی کمشنر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کے خلاف مظاہرہ

Ittehad

Leave a Comment