2023 Latest News Press Releases

دنیا بھر کے اساتذہ  اکھٹے ہو کر اپنے پیشہ ورانہ مسائل حل کروانے کی جد وجہد کریں ۔۔فائزہ رعنا

کوئین میری یونیورسٹی لندن کی آن لائن میٹنگ سے محترمہ فائزہ رعنا نائب صدر پپلا کا خطاب

لاہور نمائندہ خصوصی بائیس جون کو اکڈیمیا ٹریڈ یونینز کی آن لائن میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ یہ میٹینگ کوئن میری یونیورسٹی یونین (لندن ،یوکے)کی کاوشوں کا نتیجہ تھی۔ کوئن میری یونیورسٹی کے اساتذہ کے معاوضے کٹوتی کی زد میں ہیں ۔کوئن میری یونیورسٹی یونین نےاپنے مسئلے کو عالمی اکیڈمیا کے مسئلوں کے ساتھ جوڑتے ہوئےہڑتال کے آخری روز اس آن لائن ریلی میں پوری دنیا سے ٹریڈ یونینز کو دعوت دی کہ مل بیٹھ کے ہی یہ مسئلے حل ہو سکتے ہیں۔ اس ریلی میں امریکہ، برازیل، برطانیہ، یونان اور بہت سے ملکوں کے ٹریڈ یونین کے نمائندے شریک تھے پاکستان سے فائزہ رعنا، وائس پریزیڈینٹ، پپلا نے ریلی میں شریک ہو کر نہ صرف کوئن میری یونیورسٹی کے استادوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا بلکہ ایک مشترکہ پلیٹ فارم بنانے کی بات کی۔ اور اپنے مسائل سے آگاہی بھی دی یہ میٹینگ ڈھائ گھنٹوں پر محیط تھی

Related posts

جہلم اور ساہیوال کی ریلیوں کے بارے میں تاریخ کی سب سے بڑی ہونے کے دعوے 

Ittehad

آگیگا کے پلیٹ فارم سے چار جولائی اور چوبیس جولائی کو احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے

Ittehad

ملتان ۔۔راہنما اتحاد اساتذہ پروفیسر یوسف الرحمان زیدی مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہو گئے

Ittehad

Leave a Comment