وفاقی حکومت پاکستان کے محکمہ تعلیم نے آج ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق اس کے دائرہ اختیار میں زیر انتظام تمام تعلیمی ادارے دو جنوری دو ہزار تئیس کی بجائے اب نو جنوری کو کھلیں گے نوٹیفیکیشن کے مطابق دو سے سات جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے آٹھ جنوری کو کیونکہ اتوار ہے لہذا تعلیمی ادارے اب دو کی بجائے نو جنوری کو کھلیں گے چھٹیوں ۔میں توسیع کا فیصلہ سخت سردی اور سموگ کے خطرناک اثرات سے نمٹنے کے لیے کیا گیا ہے