2024 Latest News Press Releases

داخلے کے شیڈول کی عدم موجودگی میں محض ڈیلی رپورٹ کی بناپر پرنسپلز کی جواب طلبی بلا جواز ہیں

ڈائریکٹر کسی اعلی افسر کے ایما پر پرنسپلز کو پریشیرائز کرنا بند کریں جب ڈیلی رپورٹ میں لکھا ہوتا ہے کہ پندرہ اگست تک داخلے کریں اور پراگریس رپورٹ روزانہ بجھوائیں تو اس سے پون مہینہ قبل جواب طلبی سراسر زیادتی ہے پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیرمینز نے آجتک شیڈول کالجز کو نہیں بجھوایا

کچھ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے آج پرنسپلز کو جاری جوابی طلبی نوٹسز پر اتحاد اساتذہ کا رد عمل

لاہور ۔۔نمائندہ خصوصی ۔۔اج مختلف ڈائریکٹوریٹس کی جانب سے پرنسپلز کو جواب طلبی کے خطوط جاری کیے گئے ہیں پرنسپلز حضرات اس سے سخت پریشان ہیں انہیں سمجھ میں نہیں ا رہا کہ اس کے پیجھے کیا حکمت عملی کار فرما ہے کہ جب میٹرک کے نتائج کا اعلان ہوئے چند ہی روز گزرے ہیں پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیرمینز کی جانب سے داخلوں اور فیسوں کا کوئی شیڈول بھی جاری نہیں کیا پرنسپلز کو کہا گیا ہے کہ جتنے داخلے ہو رہے ہیں ان کی روزانہ رپورٹ بنا کر ڈائریکٹوریٹ کو ارسال کریں چند روز کی سست داخلوں کی رفتار پر نتیجہ نکال لینا کہ یہاں داخلے کم ہوں گے کسی عقلی دلیل کی نشاندھی نہیں کرتا ان کے خیال میں لیٹ فیس کی آخری تاریخ 15۔اکست بتائی جا رہی ہے ماضی کا ریکارڈ یہ ہے کہ پہلے اچھے میرٹ والے کالجوں میں داخلہ مکمل ہوتا ہے پھر طلبا و طالبات کا رخ کم میرٹ والے کالجز کی طرف ہوتا ہے اور ابھی وہ فیز نہیں آئی چھوٹے کالجز کے پرنسپلز اور اساتذہ دن رات کوشش کر رہے ہیں کہ کسی طرح مقرر ٹارگٹ حاصل کر لیں چھ لاکھ سے ٹارکٹ آٹھ لاکھ تک لے جانا اتنا آسان بھی نہیں کئی چھوٹی جگہوں پر فیڈنگ ہائی سکول ہی اتنے نہیں اور ان میٹرک پاس کر کے کالج میں داخلہ لینے والوں کی اتنی تعداد ہی نہیں دارلحکومت میں آئر کنڈیشنز میں بیٹھ کر اٹھ لاکھ کا ہندسہ لکھ لینا آسان ہے فیلڈ میں ایسا کرنا بہت دشوار ہے اتحاد اساتذہ پاکستان کا کہنا ہے کہ سمجھداری کا تقاضا ہے کہ فیلڈ کی صورتحال کا جائزہ لیے بغیر یوں اندھا دہند جوابی طلبیاں کرکے ہراساں کرنے کی پالیسی ترک کرکے زمینی حقائق کا جائزہ لیا جائے اور کیس ٹو کیس دیکھ کر کاروائی کی جائے

Related posts

جی پی فنڈ کا سالانہ منافع 12فیصد

Ittehad

  اب اسسٹنٹ پروفیسر مرد سنیارٹی 1450اورخواتین 1200نمبرتک پرموشن رینج میں

Ittehad

مرکزی جنرل سیکریٹری کی سربراہی میں پیپلا وفد کی حکام سے ملاقات

Ittehad

Leave a Comment