کئی مرتبہ تبدیل کرنے کے بعد بالآخر حکومت نے ایک فیصلہ کیاہے جس کی تکمیل میں پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیرمین نے عملی شکل دیکر تمام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے اب میٹرک دسویں کلاس کے امتحانات سب سے پہلے منعقد ہونگے یہ سترہ جون سے شروع ہو نگےاور یکم جولائی کو احتتام پذیر ہو جائیں گے اس کے بعد ہائر سیکنڈری پارٹ ٹو یعنی بارھویں کے امتحانات شروع ہونگے جو دو جولائی سے سولہ جولائی تک ختم ہو جائیں گے اس کے بعد سیکنڈری سکول پارٹ ون نویں کے امتحانات ہونگے جو ستائیس جولائی سے شروع ہو کر دس اگست کو اختتام پذیر ہو جائیں گے اس کے بعد آخر میں ہائر سیکنڈری سکول باعث ون گیارہویں کی باری آئے گی جو گیارہ اگست سے لیکر چھبیس اگست تک ہونگے یہ بہت سوچ بچار کے بعد کیا گیا ہے کیونکہ دسویں کلاس پاس کرنے کے بعد کالجز میں داخلے لینے ہوتے ہیں جبکہ بارھویں کے بعد پروفیشنل کالجز میں داخلے اور یونیورسٹیوں میں داخلے ہونا ہوتے ہیں نویں اور گیارہویں والے تو پڑھ ہی رہے ہوتے ہیں یوں کسی کا بھی وقت ضائع نہیں ہو گا