2025 HED News Latest News

اتحاد اساتذہ پاکستان کے رہنما اور سابق وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی ڈاکٹر محمد علی چل بسے

وہ کیمسٹری میں ڈاکٹریٹ تھے اور گورنمنٹ کالج سرگودھا میں ایک عرصہ تک طلبہ کو سائنسی علوم سے روشناس کروایا جب اس ادارے کو یونیورسٹی کا درجہ مل گیا تو اس سے منسلک ہو گئے آغاز ملازمت سے ہی اتحاد اساتذہ سے وابستہ ہو گئے اور اتحاد اساتذہ پاکستان کے پلیٹ فارم سے جب وہ گورنمنٹ کالج میں ایسوسی ایٹ پروفیسر تھے 1996 میں انہوں نے اتحاد اساتذہ پاکستان کے پلیٹ فارم سے پی پی ایل اے کا الیکشن بطور صدر سرگودھا ڈویژن ٹرا اس زمانے میں تنظیم اساتذہ کی وہاں اجارہ داری تھی اور کوئی ان کے مقابل کھڑا نہیں ہوتا تھا ڈاکٹر محمد علی نہ صرف امیدوار بنے بلکہ نہایت جرات سے الیکشن کمپین چلائی کامیاب تو نہ ہو سکے لیکن وہ قلعہ ٹوٹ گیا

سرگودھا ( نمائندہ خصوصی) رہنما اتحاد اساتذہ اور ریٹائرڈ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی دو روز قبل سرگودھا میں انتقال کر گئے ان کی عمر تقریبا تہتر برس تھی وہ مدت ملازمت مکمل کر کے 2013 میں ریٹائر ہوئے وہ گورنمنٹ کالج سرگودھا میں کیمسٹری کے ایک نامور استاد تھے جب سرگودھا کالج یونیورسٹی آف سرگودھا بنا دیا گیا تو ڈاکٹریٹ کی بنا پر یونیورسٹی میں جذب ہونے کی آپشن دی گئی جو انہوں نے قبول کر لی 1996 میں جب وہ گورنمنٹ کالج سرگودھا میں ایسوسی ایٹ پروفیسر تھے تو انہوں نے اتحاد اساتذہ پاکستان کے پلیٹ فارم سے صدارتی امیدوار سرگودھا ڈویژن کا الیکشن بھی لڑا 2010 میں اس وقت کے وائس چانسلر کا دورانیہ ختم ہوا تو وائس چانسلر کا چارچ انہیں سونپ دیا گیا بعد ازاں اسامی مشتہر ہونے پر انہوں نے بھی انٹرویو دیا مگر میرٹ پر پہلے نمبر پر ہونے کے باوجود ان کی بجائے کسی اور کو اس منصب پر تعینات کر دیا گیا وہ ایک نیک دل ،شریف النفس اور دوسروں کی مدد کرنے والے انسان تھے اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین

سا تھی اور رفیق کار ریٹائرڈپروفیسر یسین عیادت کرتے ہوئے

Related posts

وفاقی تعلیمی ادارے نو جنوری کو کھلیں گے سرمائی چھٹیوں میں توسیع

Ittehad

ترقی پانے والی ایسوسی ایٹ پروفیسرز کے نوٹیفیکیشن اور جوائنگ بارے تازہ ترین 

Ittehad

  پنجاب کے نوے منتخب کالجوں میں ای کیٹ اور ایم کیٹ کی فری تیاری

Ittehad

Leave a Comment