گورنمنٹ اسلامیہ کالج ریلوے روڈ کے سابق پرنسپل ڈاکٹر یونس علی گزشتہ شب انتقال کر گئے مرحوم ڈاکٹر یونس علی ایک لمبا عرصہ گورنمنٹ اسلامیہ کالج ریلوے روڈ کے پرنسپل رہے اور وہاں سے بطور پرنسپل ریٹائر ہوئے ان کی عمر تقریباً پچھتر سال تھی اور بظاہر وہ تندرست چاق و چوبند رندگی بسر کر رہے تھے انہوں نے بطور لیکچرر بیالوجی گورنمنٹ کالج مری سے پھر انہیں لیکچرر زوالوجی گورنمنٹ کالج فیصل آباد (اب یونیورسٹی) تعینات کیا گیا پھر ٹرانسفر ہو کر گورنمنٹ کالج لاہور ا گئے وہاں سے سکالرشپ پر سوان سی یونیورسٹی ویلز انگلستان پی ایچ ڈی کے چلے گئے انیس سو اٹھاسی میں ڈائریکٹ پرنسپل سلیکٹ ہوئے کچھ عرصہ راجن پور میں تعینات ہوئے کچھ عرصہ گورنمنٹ کالج چکوال میں بطور پرنسپل خدمات سر انجام دیں پھر ٹرانسفر ہو کر گورنمنٹ اسلامیہ کالج ریلوے روڈ لاہور چلے آئے اور گیارہ برس تک خدمات سر انجام دینے کے بعد دو ہزار چھ میں یہیں سے ریٹائر ہوئے ان کی صحت قابل رشک تھی اس لیے درس و تدریس سے وابستہ رہے ریٹائرمنٹ کے بعد بیکن ہاؤس سسٹم کے ہیڈ آفیس میں بطور ڈائریکٹر کام کیا