2023 Latest News Obituary

میاں چنوں ۔۔سابق پرنسپل مرد آہن پروفیسر عبد الغفار ڈوگر انتقال کر گئے

گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج میاں چنوں کے سابق پرنسپل پروفیسر عبدالغفار انور ڈوگر اس دنیا فانی سے آج بروز ھفتہ 29 جولائی رحلت فرما گئے ھیں اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے مرحوم کی تعلیمی خدمات ناقابل فراموش ھیں طلبا کی کردار سازی میں موثر کردار ادا کیا نصابی اور ھم نصابی سرگرمیوں میں طلبا کی راہنمائی میں اپنی بھر پور صلاحیتوں کے استعمال سے طلبا کی خوابیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی ملکہ رکھتے تھے مرحوم اپنے بیٹے التتمش سے جو شفقت کرتے وہی شفقت آپنے طلب کیلئے خاص کر رکھی تھی طلبا میرے اس دعوے کے گواہ ھیں عبدالغفار ڈوگر مرحوم کراچی یونیورسٹی کے فارغ و تحصیل تھے ایام شباب میں جوڈو کراٹے کے بلیک بیلٹ رھے اور اپنی تعلیمی خدمات کا آغاز آرمی پٹارو کالج سندھ سے کیا پھر میاں چنوں کالج میں اسی ڈسپلن کو رائج کیا پٹارو کالج میں خدمات کے دوران گھوڑ سواری کے فن کے شاہسوار ھوئے پیراکی کے ماہر ھوئے نشانہ بازی میں اس کا کوئی ثانی نہیں تھا این سی سی کی فائر ٹرینگ کے دوارن آرمی کے نشانے بازوں کو چیلنج کر ڈالا اور ہر نشانہ ٹارگٹ پر لگایا اور پٹارو کالج میں فن موسیقی سیکھنے کا موقع میسر آیا تو نے نوازی اور طبلہ نوازی کے گر سیکھے کالج کے ہر فنگشن میں اس کی بانسری کی دھنیں آج بھی سامعین کی سماعتوں کے ساتھ چپکی ھوئی ھیں اور اس کے گائے گانے ،،تو میری محبت ھے میں ہوں تیرا پروانہ،، پرنسپل محمد یعقوب صاحب کی فرمائش پر سنایا کرتے تھے۔ بے ضرر شستہ شگفتہ مزاج انسان آج ھم سب کو اشک بار کر کے خاک کی چادر اوڑھ کر سو گیا ھے نہ جانے آج کتنے دل سوگوار ھیں ہم اشک باروں کی دعا ھے کہ اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے امین

Related posts

ڈھاکہ میں نوکریوں میں کوٹہ سسٹم کے خلاف طالب علموں کے ہنگامے،چھ افراد ہلاک لاتعداد زخمی

Ittehad

وفاقی ملازمین کو پندرہ فیصد دسپیرثی دیڈکشن الاونس اور مل گیا ۔ دھرنا یوم تشکر میں بدل گیا

Ittehad

پرسوں اٹھائیس مارچ سے ایک سو ستائیس مرد و خواتین اسسٹنٹ پروفیسر اور سنئیر انسٹرکٹر پر مشتمل بیج فائیو کی ٹریننگ کا اغاز

Ittehad

Leave a Comment