2022 Latest News Press Releases

گیارہ ہزار ایجوکیٹرز کو مستقل کرنے کےلیے کیسز طلب

پنجاب سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبے میں گزشتہ چھ سال سے کنٹریکٹ پر کام کرنے والے گیارہ ہزار ایجوکیٹرز کو مستقل کرنےکے لیے تمام ضروری اقدامات کر لیے ہیں اور اب انہیں عملی طور پر مستقل کرنے کے لیے کیسز طلب کر لیے گئے ہیں یاد رہے کہ مذکورہ ایجوکیٹرز کو کنٹریکٹ پر بھرتی کرنے کے بعد یہ شرط عائد کر دی کہ وہ پنجاب پبلک سروس کمیشن سے امتحان پاس کریں جس پر انہوں نے ایک احتجاجی تحریک شروع کی کہ ان بلا شرط مستقل کیا جائے جسے تسلیم کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے اسمبلی سے یہ بل منظور کروایا اور وزیر اعلی پنجاب کو یہ اختیار حاصل ہو گیا کہ وہ پنجاب  پبلک سروس کمیشن میں بھجوائے بغیر کسی ملازم کو مستقل کر سکتے ہیں اب سیکرٹری سکولز نے ان کے کیسز طلب کیے ہیں اور ایک سمری بھجوائیں گے اور یوں یہ گیارہ ہزار ایجوکیٹرز مستقل ہو جائیں گے

Related posts

NEW UPDATES REGARDING PROMOTIONS

Ittehad

پرنسپل نرہت الرحمن رانجھا 3 اپریل 2024 کو مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہونگے رمضان کی آمد کی بنا پر الوداعی تقریب 9 مارچ کو منعقد کی گئی

Ittehad

ایک لاکھ ذہین طالب علموں کو لیب ٹاپ اور ایک لاکھ کو کمپوٹر ٹریننگ دی جائےگی

Ittehad

Leave a Comment