2021 HED News

ایمرسن کالج بچاؤ تحریک کا چھیاسٹھ واں روز ۔اساتذہ اور طالب علموں کا جلوس

ملتان ایمرسن کالج بچاؤ تحریک جو  ملتان کے کالجوں کے اساتذہ اور طالب علموں نے دو ماہ چھ روز قبل شروع کیا تھا آج تحریک کا چھیاسٹھ واں روز تھا معمول کے مطابق طالب علم اور اساتذہ نے مخصوص مقام پر جمع ہو کر نعرے بازی کی حکومتی سرد مہری پر غم و غعصہ کا اظہار کیا گیا اور جلوس کی شکل میں میں گیٹ تک آیے اور تقریباً ایک گھنٹہ کے احتجاج کے بعد کلاس رومز چلے گئے اساتذہ رہنماؤں نے حکام کو متنبہ کیا کہ اگر موجودہ روش جاری رکھی گئی تو ناقابل تلافی قومی نقصان ہو جائے گا اور سوائے پچھتاوے کے کچھ نہیں رہ جائے گا حکام اگر سنجیدہ ہیں تو  یہاں رک کر پچھلی دو دہائیوں میں قائم ہونے والی ان نو زائیدہ یونیورسٹیوں کی کارکردگی کا جائزہ لے لیں جو کبھی نامور کالجز تھے اور آج وہ کچھ بھی نہیں ہماری قومی سطح کی یونیورسٹیوں کی انٹرنیشنل رینکنگ میں کوئی نمبر نہیں ایسی نوزائیدہ کا تو ذکر ہی کیا  محض  ڈونر ایجنسیوں سے امداد حاصل کرنے کے لیے قوم سے کھلواڑ نہ کیا جائے

Related posts

پنجاب کے کالجوں میں انتالیس نئی خواتین لیکجررز کی تعیناتی کے آرڈرز جاری

Ittehad

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور عباسیہ کیمپس میں جنوبی پنجاب سول سیکرٹریٹ قائم کرنے کا فیصلہ

Ittehad

جنوبی پنجاب کے چار کالج اساتذہ کو پی ایچ ڈی اور سات کو ایم فل الاونس کی منظوری

Ittehad

Leave a Comment