2022 Latest News Press Releases

مستحقِ اور ریٹائرمنٹ کے قریب ملازمین کو بغیر سلیکشن بورڈ ترقی دے دی جائے

اتحاد اساتذہ نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب میں بھی اس نوٹیفیکیشن کو اپنایا جائے

سندھ حکومت نے گزشتہ دنوں نوٹیفیکیشن جاری کیا جس کے مطابق گریڈ اٹھارہ سے انیس اور انیس سے بیس کے محکمہ ہیلتھ ،کالجز ،سکولز اور لٹریسی کے ایسے افسران جو ترقی کے مستحق تو ہیں مگر سلیکشن بورڈ ون یا ٹو نہ ہونے کی بنا پر ترقی سے محروم رہ کر ریٹائر ہو رہے ہیں انہیں ان کا حق دینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو سیکرٹری سروسز (چیرمین) متعلقہ محکمے کا ایڈیشنل سیکرٹری ،محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کا ایڈیشنل سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری ریگولیشن  پر مشتمل ہےجو ان اہل امیدواران کی درخواستوں کا جائزہ لے کر تین روز کے اندر ان کے کیسز کلیر کر کے  نوٹیفیکیشن کروا دے گی ان کیسز کو درست کاروائی کی خاطر آئندہ منعقد ہونے والے سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں پیش کرئے گی ان ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ایسے افسران جو ریٹائرمنٹ کے قریب ہوں ان کی سنیارٹی اور پرموشن کے لیے خالی آسامیوں کی تعداد ایک ماہ قبل کمیٹی کو پیش کرئے اور جلد ریٹائر ہونے والوں کے ورکنگ پیپر کمیٹی کو مہیا کرئے

Related posts

یونیورسٹیوں میں کام کرنے والے جنرل کیڈر کے اساتذہ اپنی پوسٹنگ ترجیحات سے آگاہ کریں

Ittehad

وفاق کی تقلید میں پنجاب کی حکومت نے عید الفطر کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

Ittehad

بطور اسسٹنٹ پروفیسر ترقی پانے والے مرد لیکچررز سنیارٹی نمبر ایک تا 573 کے منٹس جاری ہوگئے

Ittehad

Leave a Comment