ان کی سلیکشن دو ماہ قبل ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی سلیکشن کمیٹی نے کی اور پوسٹیں گریڈ بیس کی ہونے کی بنا پر سمری وزیر اعلی پنجاب کو منظوری کے لیے بھجوائی گئی منظوری کے بعد سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے تعیناتی کے احکامات جاری کئے
ڈاکٹر عالیہ رحمن کو ایم اے او کالج لاہور ،ڈاکٹر انجم جاوید کو اسلامیہ کالج ریلوے روڈ لاہور،سابق ڈائریکٹر بہاولپور ڈویژن محمد ابرہیم کو شالیمار کالج باغبان پورہ لاہور , ڈاکٹر نورین روبی کو کالج برائے خواتین ٹمبر مارکیٹ لاہور، ڈاکٹر نوشین ظفر کو کالج برائے خواتین شاہدرہ لاہور، ڈاکٹر تہمینہ یاسمین کو کالج برائے خواتین بلال گنج لاہور ،ڈاکثر احسن علی کو ماڈل کالج ماڈل ٹاؤن لاہور ، ڈاکٹر شاہدہ سہیل کو اسلامیہ گریجویٹ کالج علامہ اقبال ٹاؤن لاہور ،ڈاکثر عشرت ناہید کو کالج برائے خواتین شیخوپورہ ، عبد الرحمن اشرف کو گورنمنٹ گریجویٹ کالج شیخوپورہ اور رانا نعیم عطا کو گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس شیخوپورہ تعینات کیا گیا ہے
لاہور ( نمائندہ خصوصی ) محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن حکومت پنجاب نے وزیر اعلی پنجاب سے منظوری حاصل کرنے کے بعد لاہور ڈویژن کے گیارہ بڑے کالجز جن کی پرنسپل کی پوسٹیں گریڈ بیس کی تھیں ،پر پرنسپل تعینات کرنے کے آرڈرز جاری کر دئیے ہیں ان کالج اساتذہ کی سلیکشن برائے پرنسپل دو ماہ قبل ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی سلیکشن کمیٹی نے کی اور ڈیپارٹمنٹ نے ان منتخب شدہ امیدواران کی سمری وزیر اعلی پنجاب کو منظوری کے لیے بھجوائی منظوری کے بعد جونہی سمری سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کو موصول ہوئی انہوں نے ان کی تعیناتی کے آرڈرز کل 24 فروری 2025 کی رات جاری کر دئیے جن کے مطابقڈاکٹر عالیہ رحمن کو ایم اے او کالج لاہور ،ڈاکٹر انجم جاوید کو اسلامیہ کالج ریلوے روڈ لاہور،سابق ڈائریکٹر بہاولپور ڈویژن محمد ابرہیم کو شالیمار کالج باغبان پورہ لاہور , ڈاکٹر نورین روبی کو کالج برائے خواتین ٹمبر مارکیٹ لاہور، ڈاکٹر نوشین ظفر کو کالج برائے خواتین شاہدرہ لاہور، ڈاکٹر تہمینہ یاسمین کو کالج برائے خواتین بلال گنج لاہور ،ڈاکثر احسن علی کو ماڈل کالج ماڈل ٹاؤن لاہور ، ڈاکٹر شاہدہ سہیل کو اسلامیہ گریجویٹ کالج علامہ اقبال ٹاؤن لاہور ،ڈاکثر عشرت ناہید کو کالج برائے خواتین شیخوپورہ ، عبد الرحمن اشرف کو گورنمنٹ گریجویٹ کالج شیخوپورہ اور رانا نعیم عطا کو گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس شیخوپورہ تعینات کیا گیا ہے

