2021 HED News Latest News

چار کالج اساتذہ کو پی ایچ ڈی اور سات کو ایم فل الاؤنس کی منظوری

 محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق پنجاب کے گیارہ کالج اساتذہ کو پی ایچ ڈی اور ایم فل الاؤنس کی منظوری دی گئی ہے پی ایچ ڈی کرنے والوں کو دس ہزار روپے ماہانہ جبکہ ایم فل کرنے والوں کو پانچ ہزار روپے ماہانہ الاؤنس دیا جائے گا نوٹیفیکیشن کے مطابق مسٹر  خضرحیات اسسٹنٹ پروفیسر کیمسٹری گورنمنٹ کالج آف سائنس فیصل آباد کو ایم فل الاؤنس یکم اگست دو ہزار انیس سے دیا گیا ہے  ڈاکٹر معین الدین اسسٹنٹ پروفیسر کیمسٹری گورنمنٹ کالج آف سائنس فیصل آباد کو پی ایچ ڈی الاؤنس یکم اگست دو ہزار انیس سے دیا گیا ہے مسٹر اسد اللہ خان اسسٹنٹ پروفیسر آف فزکس گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اوکاڑہ کوایم  فل الاؤنس پچیس ستمبر دو ہزار انیس سے دیا گیا ہے مسٹر خاور خاں اسسٹنٹ پروفیسر کامرس گورنمنٹ کالج منڈی شاہ جیونہ ضلع جھنگ  کواےم فل یکم اگست دو ہزار انیس سے دیا گیا ہے ڈاکٹر کامران نسیم اسسٹنٹ پروفیسر آف سیاسیات گورنمنٹ گورڈن کالج راولپنڈی کوپی ایچ ڈی الاؤنس تین جولائی دو ہزار انیس سے دیا گیا ہے مسٹر ظفر اقبال اسسٹنٹ پروفیسر اسلامیات گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میانوالی کو پی ایچ ڈی الاؤنس تیس دسمبر دو ہزار انیس سے دیا گیا ہے  مسٹر عدیل شہزاد ملک اسسٹنٹ پروفیسر سیاسیات گورنمنٹ ڈگری کالج ڈاراں والا بہاولپور کو ایم فل الاؤنس تیس ستمبر دو ہزار سترہ سے دیا گیا ہے  مسٹر مبارک علی اسسٹنٹ پروفیسر اسلامیات گورنمنٹ کالج بورے والا وہاڑی کو ایم فل اکتیس مارچ دو ہزار انیس سے دیا گیا ہے مسٹر احمد سعید راشد اسسٹنٹ پروفیسر اسلامیات گورنمنٹ میونسپل ڈگری کالج فیصل آباد کو ایم فل الاؤنس تین مئی دو ہزار انیس سے دیا گیا ہے مسٹر نعمان خان اسسٹنٹ پروفیسر انگریزی گورنمنٹ کالج مصطفیٰ آباد قصور کو ایم فل الاؤنس اکتیس مئی دو ہزار اٹھارہ سے دیا گیا ہے  ڈاکٹر جہاں زیب اسسٹنٹ پروفیسر بیالوجی گورنمنٹ ڈگری کالج اکتالیس ج بے فیصل آباد کو پی ایچ ڈی۔ الاؤنس یکم اگست دو ہزار انیس سے دیا گیا ہے

Related posts

 جھنگ ۔۔صدر شعبہ زوالوجی پروفیسر محمد یسین  عامر انتقال کرگئے 

Ittehad

پنجاب بھر کےکالجوں میں احتجاجی جلسےقراردادیں

Ittehad

اٹلی کی ٹورنٹو یونیورسٹی میں پوسٹ ڈاکٹریٹ کے مواقع 

Ittehad

Leave a Comment