2022 Latest News University / Board News

پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد فپواسا کے مرکزی صدر اور پروفیسر اظہر نعیم پنجاب کے صدر منتخب ہوگئے

 فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے انیس مارچ دو ہزار بائیس کو پشاور میں ہونے والے اجلاس میں نئے سال دو ہزار بائیس -تئیس  کے لیے مرکزی اور صوبائی عہدے داران کا انتخاب عمل میں لایا گیا جس کے مطابق یونیورسٹی آف پشاور کے پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد مرکزی صدر ۔یونیورسٹی  آف بلوچستان کے ڈاکٹر پروفیسر کلیم اللہ بیرچ  مرکزی نائب صدر اور بہا الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے پروفیسر ڈاکٹر محمد ریاض مرکزی جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئےجبکہ این ای ڈی یونیورسٹی کراچی کے ڈاکٹر قاسم خان  اور یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کے پروفیسر ڈاکٹر محمد ریاض ورک ممبران ایگزیکٹو انجینئر نگ اور ایگریکلچر کا انتخاب کیا گیا صوبوں میں پنجاب چیپٹر کے پنجاب یونیورسٹی لاہور کے اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد اظہر نعیم فپواسا کے صدر ،جی سی یونیورسٹی لاہور کے ڈاکٹر حافظ محمد طاہر فپواسا کے جنرل سیکرٹری اور اوکاڈہ یونیورسٹی کے ڈاکٹر جاوید احمد ڈوگر ایگزیکٹو ممبر منتخب ہوئے۔  صوبہ خیبر پختونخوا کے لیے پروفیسر اظہار احمد جن کا تعلق اسلامیہ کالج پشاور سے ہے پروفیسر اورنگ زیب خان بنوں یونیورسٹی جنرل سیکرٹری اور باچا خان یونیورسٹی کے ڈاکٹر اکرام اللہ ممبر ایگزیکٹو منتخب ہوئے اسلام آباد چیپٹر کے لیے کامسیٹ یونیورسٹی اسلام آباد کے ڈاکٹر جبار حسین سید صدر ،ازاد جموں کشمیر یونیورسٹی کے ڈاکٹر نزوین حبیب جنرل سیکرٹری اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے ڈاکٹر شاہ مبین الدین ممبر ایگزیکٹو منتخب ہوگئے  بلوچستان چیپٹر کے لیے یونیورسٹی آف بلوچستان کوئٹہ کے پروفیسر فرید خان اچکزئی صدر ،یونیورسٹی کویٹہ کے عبد الباقی جاتک جنرل سیکرٹری اور یو ای ٹی خضدار کے ڈاکٹر ذوالفقار علی ممبر ایگزیکٹو منتخب ہوئے سندھ چیپٹر کے لیے کراچی یونیورسٹی کے پروفیسر شاہ القدر  صدر ۔مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کے ڈاکٹر نصراللہ پیر زادہ جنرل سیکرٹری اور شاہ عبد الطیف یونیورسٹی خیر پور کے پروفیسر اختیار علی ممبر ایگزیکٹو منتخب ہوئے 

Related posts

 اٹھاسی نو منتخب لیکچررز اردو کو ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جوائن  کرنے پر مبارکباد   

Ittehad

سبسیڈائزڈ ایجوکیشن فراہم کرنا حکومت کا فریضہ ہے۔۔حکومت اس سے پہلو تہی کر رہی ہے

Ittehad

سندھ کے سکولز اور کالجز کل بند رہیں گے 

Ittehad

Leave a Comment