کھولے جانے والے تعلیمی اداروں پر کچھ پابندیاں عائد کی گئی ہیں ادارے پونے نو بجے شروع کیے جائیں گے طالب علموں اور سٹاف کو ماسک لگانا ہوں گے آؤٹ ڈور سرگرمیاں پر پابندی ہونگی واپسی پر تمام کلاسز اکھٹی آف نہیں کی جائیں گی تاکہ ٹریفک کے مسائل پیدا نہ ہوں
لاہور( نمائندہ خصوصی)محکمہ تحفظ ماحول نے ابھی کچھ دیر پہلے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق ضلع لاہور اور ملتان کے علاوہ صوبے کے تمام اضلاع میں پرائمری تک انٹرمیڈیٹ تک تعلیمی اداروں کی جو بندش کر دی گئی تھی وہ کل بروز منگل انیس نومبر 2024 سے کھول دئیے گئے ہیں البتہ کچھ احتیاطیں کرنا ہوں گی اور کچھ پابندیاں عائد کی گئی ہیں ان میں نمبر ایک یہ ہے کہ تمام سکول و کالجز میں کھلنے کے اوقات صبح پونے نو بجے ہوں گے تمام طالب علم اور تدریسی اور غیر تدریسی عملہ چہرے پر ماسک لگا کر آئے گا کوئی بھی آؤٹ ڈور سرگرمیاں نہیں ہو سکیں چھٹی کے اوقات ساری کلاسز کے لیے یکساں نہیں ہوں گے وقفے وقفے سے کلاسز کو چھٹی دی جائے گی تاکہ ٹریفک کے مسائل پیدا نہ ہوں نوٹیفکیشن کے مطابق ائیر کوالٹی انڈیکس میں کافی بہتری آئی ہے ہواؤں نے اپنا روح تبدیل کر لیا ہے جس سے یہ بہتری ا سکی ہے