HED News Latest News

پنجاب:تعلیمی بجٹ میں بڑے پیمانے پر کٹوتی کی تیاریاں

لاہور:ذرائع کے مطابق مالی بحران کا بہانہ بنا کر پنجاب حکومت تعلیم کے بجٹ میں بڑے پیمانے پر کمی کامنصوبہ بنا رہی ہے۔ 134 ارب کی بجائے صرف 50ارب روپے دینے کی تیاری کی جارہی ہے۔ایک مقامی اخبار ایجوکیشن گائیڈ نے اپنے نمائندے کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پنجاب حکومت نئے مالی سال کے بجٹ میں رواں سال کی نسبت 50 فیصد سے بھی زیادہ کٹوتیاں کرنے کا سوچ رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق ہائر ایجوکیشن کو 40 ارب کی بجائے 15 ملیں گےجبکہ سکول ایجوکیشن کو 50 ارب کی بجائے 12 ارب روپے ملیں گے۔محکمہ سپیشل ایجوکیشن کو ایک ارب جبکہ محکمہ شرح خواندگی کو 7ارب کے فنڈز ملیں گے۔بجٹ کے حوالے سے حتمی منظوری وزیراعظم سے لی جائے گی۔اس حوالے سے ایم پی اے سعدیہ تیمور نے پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع کروائی ہے۔جس میں کہا گیا ہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں تعلیم سے وابستہ پنجاب کے 4 محکموں نے 134 ارب روپے مانگے تھے لیکن حکومت صرف 50 ارب روپے دینے کی تیاری کررہی ہے اور انہی فنڈز کے اندر محکموں کو بجٹ تیار کرنے کی ہدایت بھی کرچکی ہے۔قرارداد میں یہ بھی لکھا گیا گیا ہے کہ پی ایچ ای سی کو رواں سال دئیے گئے بجٹ میں سے حال ہی میں حکومت نے 10 کروڑ روپے واپس لئے ہیں۔ جس سے ان کے کئی جاری ترقیاتی منصوبے رک گئے ہیں۔

Related posts

پرموٹ ہو کر دو جون تا تیس نومبر کے درمیان جوائن کرنے والے انکریمنٹ کے لیے ری فکسیشن کی درخواست دیں

Ittehad

اساتذہ اور طلباء کا پروفیسر رانا اسلم پرویز کی خدمات کا اعتراف–دیال سنگھ میں تقریب پذیرائی

Ittehad

ڈاکٹر حافظ محمد رمضان کی قیادت میں پپلا وفد کا نوازشریف کالج سرگودھا کا دورہ

Ittehad

Leave a Comment