2024 HED News Latest News

تعیناتی کے منتظر کالج اساتذہ کے ای۔ٹرانسفر جنرل راؤنڈ کا آغاز کل 14 دسمبر سے شروع ہوگا

ویٹنگ پوسٹنگ افسران اپنی درخواستیں بذریعہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی انڈرائڈ ایپ جمع کروا سکتے ہیں

ہر امیدوار کو تعیناتی کے لیے تین آپشنز دینا ہوںگی۔ میرٹ اور دستیابی میں مقابلہ پر کمپوٹر فیصلہ کرئے گ

لاہور ( نمائندہ خصوصی ) ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے جوائنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی کو ایسے اساتذہ کی پوسٹنگ کا راؤنڈ کھولنے کی ہدایت کی ہے جن کی کہیں پوسٹنگ نہیں اور وہ سیکرٹری ایجوکیشن کے پول میں پوسٹنگ کے منتظر ہیں سی آئی ایس پر ڈیٹا آپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے اور کل سے ایسے تمام خواتین و حضرات سے پورٹل پر درخواستیں دینے کے لیے کہا ہے کل و پرسوں وہ درخواستیں دیں گے اور سولہ دسمبر کو میرٹ لسٹ ویب سائٹ و موبائل ایپ پر لگا دی جائے اور تمام متعلقین اس سے باخبر ہو جائیں گے اور سترہ اور اٹھارہ دسمبر دو دن دئیے جائیں گے ریڈریسل کمیٹی کے رو برو اعتراضات پیش کرنے کے لیے۔۔کمپوٹر میرٹ اور دستیاب آسامیوں پر مقابلہ دیکھتے ہوئے فیصلہ کر کے اٹھارہ دسمبر کو پوسٹنگ ارڈرز جاری کر دے گا ٹرانسفر ہونے والوں کو 23 دسمبر تک جوائن کرنے کا وقت دیا جائے گا

شیڈول آف ای ٹرانسفر راونڈ

ڈی پی آئی کی طرف سے بھجوایا گیا لنک

| Facebookhttps://www.facebook.com/61557045387974/posts/122201975666234846/?rdid=ruJapNlENm1knrRZ#

Related posts

آگیگا کے دونوں دھڑے مشترکہ جد وجہد پر متفق ۔بیس مئی ۔چھبیس مئی اور سات جون کو مشترکہ دھرنوں کا اعلان

Ittehad

نامور سرائیکی شاعر ۔ ماہر تعلیم پروفیسر عابد عمیق وفات پا گئے

Ittehad

اخری دن وقار النساء کالج کو یونیورسٹی بنا گئے ۔وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے یکم مارچ کو افتتاح کرنا تھا جو وہ نہ کر پائے

Ittehad

Leave a Comment