HED News Latest News

ڈائو یونیورسٹی کراچی میں بھی تنخواہوں سے بھاری کٹوتیاں

یو ای ٹی لاہور کے بعد ڈائویونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کراچی کےبھی مالی مشکلات میں شکار ہونے کی خبریں سامنے آگئیں۔جیو نیوز کے مطابق یونیورسٹی میں ڈاکٹرز،پروفیسرز اور دیگر ملازمین کو تنخواہیں 50 فیصد کٹوتی کے بعد ادا کی گئیں۔تنخواہوں کی ادائیگی بھی 7 دن کی تاخیر سے کی گئی۔یاد رہے کہ کرونا وبا کے دور میں یہ ڈاکٹرز اور پروفیسرز فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں۔تنخواہوں میں کٹوتی کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے ٹویٹ کے ذریعے وضاحت کی کہ سندھ حکومت اپنی جیب سے تنخواہیں ادا کرے گی اور ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی نہیں ہونے دے گی۔گورنر پنجاب اور حکومت کی جانب سے نوٹس لینے کے بعد یو ای ٹی لاہور کے ملازمین کی کٹوتی کی ہوئی تنخواہ بھی ادا کردی گئی ہے۔

Related posts

معروف ماہرتعلیم پروفیسر ممتاز غعفور وفات پا گئیں

Ittehad

کامرس کالجز کو جنرل کالجز میں ضم کرنے کا فیصلہ تبدیل ،27جون نوٹیفیکیشن واپس لے لیا

Ittehad

پنجاب نے بھی تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ کر دیا سپیشل الاؤنس کا بھی مبہم ذکر

Ittehad

Leave a Comment