2024 Latest News Press Releases

۔گریڈ بیس کے کالج اساتذہ کوڈسپیرٹی ریڈکش الاؤنس دلانے کے لیے پیپلا سرگرم

میڈم فائزہ رعنا ،امنہ سعدیہ اور فرزانہ جبین کی قیادت میں گریڈ بیس کے پروفیسرز صاحبان کے ساتھ مل کر لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاج پروفیسر قاروق گجر پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج ٹاؤن شپ ڈی آر اے متاثرین اساتذہ کی قیادت کر رہے تھے

لاہور ۔۔نمائندہ خصوصی ۔۔۔ڈسپیرٹی ریڈکش الاؤنس محروم رہ جانے والے پروفیسرز کو دلوانے میں کتنا مخلص ہے اور اپنے منشور میں رکھے گئے اس نقطہ کی ان کے نزدیک کتنی اہمیت ہے آج کی پیپلا کی ایکٹویٹی اس کا منہ بولتا ثبوت ہے کچھ پروفیسرز نے اس کے ایک گروپ بنا رکھا ہے اور عرصہ دو تین سال سے اس کے لیے کوششیں بھی کر رہے ہیں مگر اس میں کوئی کامیابی نہیں ہوئی آج اس گروپ کی جانب سے لاہور میں پریس کلب کے سامنے مظاہرے کی کال دے رکھی تھی پیپلا کی مرکزی لیڈرشپ نے فوری فیصلہ کیا کہ جب یہ ہماری کمیونٹی کا حصہ ہیں تو اکیلے احتجاج کیوں کریں ایسوسی ایشن ان کے لیے احتجاج کرئے گی کال دے کر عہدے داران اور کارکنان کو بلوایا گیا احتجاج کی قیادت صدر پیپلا محترمہ فائزہ رعنا کر رہیں تھے اتحاد اساتذہ کے مرکزی لیڈر پروفیسر غلام مصطفیٰ بھی موجود تھے جنرل سیکرٹری پیپلا محترمہ آمنہ سعدیہ اور سینئر نائب صدر خاتون محترمہ فرزانہ جبین دیگر عہدے داران پیپلا و اتحاد اساتذہ کے لیڈران و کارکنان نے پریس کلب لاہور کے سامنے ایک زور دار احتجاج کیا الیکٹرونک میڈیا و پرنٹ میڈیا بھی وہاں پہنچ گیا گورنمنٹ گریجویٹ کالج ٹاؤن شپ کے پرنسپل ڈاکٹر فاروق گجر اور راولپنڈی سے مرکزی نائب صدر پیپلا ڈاکٹر عامر راجہ متاثرہ گروپ کی نمائندگی کر رہے تھے

Related posts

محکمہ ہائر ایجوکیشن میں انتظامی ایمرجنسی کا نفاذ ،ڈائریکرز سے پرنسپلز اور عملے کو سٹینڈ بائی کر دیا گیا

Ittehad

ملک ارشاد کی قیادت میں ایمرسن کالج کے وفد کی وزیراعلی کے بھائی سے ملاقات

Ittehad

اتحاد اساتذہ کے ساتھیوں کو صدمات

Ittehad

Leave a Comment