2022 Latest News Obituary

  ڈاکٹر محمد طفیل سالک سابق صدر شعبہ فلسفہ گورنمنٹ کالج لاہور انتقال کرگئے 

فلاسفی کے معروف استاد اور سابق صدر شعبہ فلاسفی گورنمنٹ کالج لاہور ڈاکٹر طفیل سالک آج مورخہ پندرہ نومبر دو ہزار بائیس بروز منگل قضائے الٰہی سے وفات پا گئے ان کی عمر تقریباً چوہتر برس تھی وہ ایم اے اسلامیات،ایل ایل ایم شریعہ اور پی ایچ ڈی فلاسفی تھے انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے 1997 میں اقبال کا فلسفہ قانون پر مقالہ لکھ کر ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی وہ انجمن طلبہ اسلام کے ایک ممتاز سکالر تھے مولانا ڈاکٹر اشرف جلالی  کے قریبی ساتھی تھے  اور جماعت اہل سنت والجماعت سے تعلق رکھنے تھے ان کی نماز جنازہ کل مورخہ سولہ نومبر دو ہزار بائیس بروز بدھ گیارہ بجے صبحِ ہاؤس نمبر 32 اے سٹریٹ نمبر 7 آصف بلاک علامہ اقبال ٹاؤن لاہور کے قریب ادا کی جائے گی اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے

Related posts

کرغزستان میں مصری اور مقامی طالب علموں کے درمیان لڑائی ،29 زخمی

Ittehad

اتحاد اساتذہ پاکستان کی جانب سے مسیحی برادری کو مبارکباد

Ittehad

ڈائریکٹر کالجز ڈیرہ غازی خاں کے خلاف سٹاف کا مظاہرہ ۔الزامات کی بوچھاڑ۔تبدیل کرنے کا مطالبہ

Ittehad

Leave a Comment