2022 Latest News Obituary

دیال سنگھ کالج ،سائنس کالج لاہور اور گورنمنٹ کالج بھکر کے ریٹائرڈ پرنسپل پروفیسر طاہر یعقوب انتقال کرگئے 

گورنمنٹ دیال سنگھ کالج لاہور،گورنمنٹ کالج بھکر اور گورنمنٹ کالج عیسیٰ خیل میانوالی  کے سابق پرنسپل ،سابق  صدر شعبہ طبعیات گورنمنٹ کالج آف سائنس وحدت روڈ لاہور اور سابق ای ڈی او ایجوکیشن بھکر پروفیسر طاہر یعقوب آج بعد دوپہر قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ان کی عمر تقریباً چھیاسٹھ برس تھی مدت ملازمت مکمل کر کے 29جون  2016 کو گورنمنٹ دیال سنگھ کالج لاہور سے ریٹائر ہوئے بظاہر صحت مند اور چاق و چوبند تھے آخری وقت تک مختلف اداروں بسلسلہ تعلیم و تدریس منسلک رہے 30 جون 1956 میں ضلع بھکر میں پیدا ہوئے سرگودھا بورڈ سے 1970 میں امتیازی نمبروں سے پاس کرنے کے بعد گورنمنٹ کالج سرگودھا میں داخل ہوئے جہاں سے 1972 میں ایف ایس سی کا امتحان پاس کیا اس کے بعد فیصل آباد چلے آئے اور گورنمنٹ کالج آف سائنس فیصل آباد میں بی ایس سی میں داخلہ لیا اور 1975 میں یہاں سے گریجویشن کی ڈگری لی ایم ایس کی ڈگری ڈیرہ اسماعیل خان سے 1979 میں حاصل کی پی ایچ ڈی کے لیے چین گئے اور شنگھائی یونیورسٹی میں 1989 سے 1992 تی الیکٹرو میگنٹازم میں تحقیق کی اور 1992 میں انہیں ڈاکٹر آف فلاسفی کی ڈگری عطا کی گئی انہوں نے مختلف اداروں میں طالب علموں کو فزکس کی تعلیم دی ان نے اس تدریسی سفر کا آغاز 1979 سے کیا اور گورنمنٹ کالج میانوالی ،بھکر، سرگودھا اور گورنمنٹ کالج آف سائنس وحدت روڈ لاہور کے طالب علموں کو کسب فیض کیا وہ آغاز میں گورنمنٹ کالج عیسیٰ خیل کے 1998 میں پرنسپل بنے دو ہزار میں ای ڈی او بھکر  دو ہزار سے دو ہزار نو تک گورنمنٹ کالج بھکر کے پرنسپل رہے 2011اور 2012 میں پہلے گورنمنٹ کالج آف سائنس کے صدر شعبہ طبعیات بھر ڈین آف سائنس اور پھر پرنسپل رہے 2012 میں گورنمنٹ دیال سنگھ کالج لاہور کے پرنسپل بنا دئے گئے مرحوم ایک منکسر مزاج ۔علم دوست اور انسان دوست شخصیت کے حامل تھے دوستوں کو ان کی اچانک موت سے ایک جھٹکا لگا ہر کسی نے ا ن کی تعریف میں کوئی نہ کوئی جملہ کہا

لاہور میں ریٹائر منٹ کے بعد انہوں نے ایل ڈی اے ایونیو کی پبلک ہیلتھ سکیم 78-بی  پر گھر تعمیر کر لیا تھا نماز جنازہ گل صبع آٹھ بجے  وہاں ادا کی جائے گی شرکت میں آنے والوں کی راہنمائی کے لیے عرض ہے کہ ایل ڈی کے فیز ون کے اندر جا کر پہلے گول چکر پر ایڈن ہومز کے پیچھے 

Related posts

محترمہ ماریہ طارق جناب خالد پرویز کی جگہ ایڈیشنل سیکرٹری تعینات ۔۔خالد پرویز کو محکمہ سروسز کو رپورٹ کرنے کی ہدایت 

Ittehad

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پانچ سو اکتیس لیکچررز مردانہ /خواتین کی بھرتی کیلیے اشتہار دے دیا

Ittehad

یونیورسٹی آف گجرات میں ضم ہونے والے چار کالجز محکمہ ہائر ایجوکیشن کو واپس 

Ittehad

Leave a Comment