ڈاکٹر شاہد منیر کو ہائر ایجوکیشن کمیشن پنجاب کا چیرمین تعینات کر دیا گیا ہے وہ اس سے قبل یونیورسٹی آف جھنگ میں بطور وائس چانسلر خدمات سر انجام دے رہے تھے اس سے قبل وہ یونیورسٹی آف سرگودھا اور یونیورسٹی آف میانوالی میں بطور وائس چانسلر کام کر چکے ہیں وہ تدریسی کے ساتھ ساتھ انتظامی تجربہ رکھتے ہیں بنیادی طور پر کیمیکل انجینئر ہیں 1993 میں پنجاب یونیورسٹی سے کیمیکل انجینئر نگ میں گریجویشن کی ڈگری لینے کے بعد کچھ عرصہ انڈسٹری میں کام کیا اس دوران ایم بی اے اور ایم ایس سی کیمیکل انجینئر نگ کی ڈگریاں پنجاب یونیورسٹی سے حاصل کیں پی ایچ ڈی انگلینڈ کی لیڈز یونیورسٹی سے کی پنجاب یونیورسٹی میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر منتخب ہونے کے بعد کیمکل انجینرنگ کے طالب علموں کو پڑھایا پنجاب یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات بھی رہے پھر وایس چانسلر بن کر چلے گئے امید ہے کہ وہ کیونکہ تدریسی و انتظامی تجربہ رکھتے ہیں وہ بطور چیرمین ایچ ای سی کامیاب ثابت ہو گے