College News Latest News

سائنس کالج لاہور کے پروفیسر ڈاکٹر اعجاز انتقال کرگئے

گورنمنٹ کالج آف سائنس وحدت روڈ لاہور کے صدر شعبہ فزکس ڈاکٹر اعجاز احمد دماغ کی شریان پھٹ جانے سے انتقال کر گئے انہوں آٹھ فروری کی شب یہ واقع پیش آیا جب وہ عشاء کی نماز کی ادائیگی کے بعد گھر لوٹ رہے تھے انہیں فوری طور پر جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت نہ سنبھل سکی ہسپتال میں وینٹیلیٹر دستیاب نہ ہونے کے سبب بھی ہاتھ سے ہی مصنوعی تنفس کا عمل کرنا پڑا ڈاکٹروں کی بھرپور کوشش کے باوجود وہ جاں بھر نہ ہو سکے ڈاکٹر اعجاز احمد کی عمر تقریباً ستاون برس تھی انہوں نے پسماندگان میں دو بیٹے ،دو بیٹیاں اور ایک بیوہ سوگوار چھوڑے ہیں ڈاکٹر اعجاز احمد نے چین سے اپنی ڈاکٹریٹ مکمل کی ابتدا میں انہوں نے بطور لیکچرر فزکس گورنمنٹ کالج لاہور اور گورنمنٹ ایم اے او کالج لاہور میں بھی کام کیا ڈائریکٹ ایسوسی ایٹ پروفیسر منتخب ہوئے اور پھر پروفیسر آف فزکس کے عہدے پر ترقی پائی وہ اب بطور صدر شعبہ فزکس گورنمنٹ کالج آف سائنس وحدت روڈ لاہور میں خدمات سر انجام دے رہے تھے وہ ذہین ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہت خوبصورت شخصیت کے مالک تھے دوستوں میں ہمیشہ مسکراہٹیں بکھیرتے رہے اتحاد اساتذہ کے سبھی دوست ان کی بلندی درجات کیلئے دعا گو ہیں

Related posts

پی پی ایل اے سرگودھا کےقائدین کاآسان اکائونٹ کے حوالے سے اکائونٹ آفس کا دورہ

Ittehad

وائس میسج کو فیک قرار دیکر کامرس کالجز میں داخلے جاری

Ittehad

اتحاد اساتذہ پاکستان کے رہنما محمد اعظم خاں مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہو گئے 

Ittehad

Leave a Comment