2025 Latest News University / Board News

زکریا یونیورسٹی ملتان کے پروفیسر آف فاریسٹری ڈاکٹر احسان قادر کو جیل بھیج دیا گیا

ڈاکٹر احسان قادر پر ان کے ڈیپارٹمنٹ کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شازیہ افضل نے زنا الجبر اور تشدد کا الزام لگایا ہے تھانہ ڈی ایچ اے ملتان میں درج کروائی گئی ایف آئی آر کے مطابق ملزم ڈاکٹر احسان قادر نے 25 ستمبر کو دس بجے اپنے دفتر بلوایا اور اس غیر قانونی اور غیر اخلاقی حرکت کا ارتکاب کیا پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر مجسٹریٹ سے تین روزہ ریمانڈ لیا اور اس مدت کے ختم ہونے پر جیل بھیج دیا

ملتان ( نامہ نگار) فاریسٹری ڈیپارٹمنٹ بہا الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شازیہ نے ملتان کے تھانہ ڈی ایچ اے میں ایف آئی آر درج کروائی ہے جس کے مطابق ان کے اپنے ہی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر احسان قادر نے انہیں 25 ستمبر کو صبح دس بجے اپنے دفتر میں طلب کیا وہ جونہی دفتر میں داخل ہوئیں ملزم ڈاکٹر احسان قادر نے دروازہ اندر سے بند کر لیا زبردستی ے لباس کیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا ایف آئی آر درج ہونے کے بعد پولیس نے ڈاکٹر احسان کو حراست میں لے کر عدالت کے روبرو پیش کر کے تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا دوران تفتیش ملزم جرم سے مسلسل انکار کرتا رہا تفتیش کی رپورٹ آنے پر عدالت نے انہیں جیل بھیجنے کا حکم دیا ملزم ڈاکٹر احسان قادر ایک جانی پہچانی شخصیت ہیں اساتذہ کے ایک گروپ کے لیڈر ہیں اور اساتذہ سیاست میں سر گرم رہتے ہیں اس لیے یہ تنازع اساتذہ کے گروپس کے درمیان ایک گرما گرم بحث کا موضوع بھی بنا ہوا ان کا گروپ انہیں ایک نیک اور پارسا ثابت کرنے پر تلا ہے اور ان کے شاگردوں اور دوستوں کی جانب سے ان کے حق میں آرا سوشل میڈیا پر پیسٹ کروا رہا ہے جبکہ دوسرا گروپ معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کر رہا ہے اور ان کے کردار میں جھول کا شک کر رہا ہے اس واقعے کے بعد یہ بات بھی منظر عام پر آئی ہے کہ درخواست گزار پروفیسر شازیہ افضل کی کافی عرصہ سے جان پہچان تھی ڈاکٹر احسان ہی اسے کسی دوسرے شہر سے ٹرانسفر کروا کر لائے 2023 میں دونوں کی شادی ہوئی جو صرف چھ ماہ چل سکی اور طلاق ہو گئی پروفیسر ڈاکٹر احسان قادر کے حمایت میں ایک گروہ کا یہ بھی موقف ہے کہ کیونکہ ڈاکٹر احسان ایک گروپ کا رہنما ہے اس لیے یہ سیاسی چپقلش کا شاخسانہ ہے

Related posts

پنجاب یونیورسٹی سینٹ اور اکیڈمک کونسل کے انتخابات 2023 کے شیڈول کا اعلان 

Ittehad

لاہور گرائمر سکول میں ہراسمنٹ کا واقعہ،حکومت متحرک

Ittehad

سرکاری ملازمین کو ایک اور کٹوتی کا سامنا۔ یکم جنوری سے4350 روپے ہیلتھ انشورنس کے کٹیں گے 

Ittehad

Leave a Comment