2024 Latest News Obituary

سابق چیرمین ،سابق ڈائریکٹر اور پرنسپل ڈاکٹر غلام محمد ملک انتقال کر گئے

مرحوم ایک اعلی پایہ کے ماہر کیمیا دان ۔اعلی منتظم اور ماہر تعلیم تھے گوجرانولہ اور بہاولپور میں چیرمین تعلیمی بورڈ رہے گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان اور گورنمنٹ کالج پاکپتن میں بطور پرنسپل تعینات رہے مدت ملازمت مکمل کرکے 2007 میں سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہوئے ان کی عمر تقریباً 77 برس تھی محکمہ کے لیے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گ

ملتان ( نامہ نگار ) نامور ماہر تعلیم ،سابق چیرمین تعلیمی بورڈ گوجرانولہ و بہاولپور اور سابق پرنسپل گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان جو اس وقت گورنمنٹ کالج بوسن روڈ ملتان کے نام سے جانا جاتا تھا رہے آغاز میں کچھ عرصہ کے لیے گورنمنٹ فریدیہ کالج پاکپتن کے بھی پرنسپل تعینات رہے ایک عرصہ درس و تدریس کے فرائض بھی سر انجام دئیے جامعہ پنجاب سے ماسٹرز ڈگری لی اور انہوں نے اپنی ڈاکٹریٹ آسٹریلوی یونیورسٹی کے نامور بین الاقوامی شہرت کے حامل استاد کی نگرانی میں مکمل کی جو نوبل انعام کے لیے نامزد ہوئے تھے اس پر انہیں ہمیشہ فخر رہا انہوں نے گورنمنٹ کالج بوسن روڈ میں تعلیم بھی حاصل کی اور وہاں کچھ عرصہ درس وتدریس کے فرائض بھی سر انجام دئیے مدت ملازمت مکمل کر کے 2007 میں سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہوئے وفات کے وقت ان کی عمر 77 سال تھی ان کی نمازِ جنازہ کل یکم اگست 2024 بعد از قوت الاسلام مسجد زکریا ٹاؤن میں ادا کی گئی اتحاد اساتذہ پاکستان کے ساتھیوں نے ان کی موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے ان کی فیملی کے نام ایک پیغام میں اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ سوسائٹی ایک عمدہ ذہین شخص اور ماہر تعلیم سے محروم ہو گئی ہے اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور خاندان والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے

Related posts

یونیورسٹیوں میں کام کرنے والے جنرل کیڈر کے اساتذہ اپنی پوسٹنگ ترجیحات سے آگاہ کریں

Ittehad

آٹھ اور نو ستمبر کو ہر ڈویثرن میں اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کی ٹریننگ ورکشاپس

Ittehad

یونیورسٹیوں سے واپس آنے والے650 مرد وخواتین کیلئے بڑی خوشخبری

Ittehad

Leave a Comment