ڈاکٹر فرخ نوید پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میں پی ایچ ڈی ہیں اس سے قبل وہ چیف منسٹر آفیس میں سیکرٹری عمل درآمد کام کر رہے تھے سابق سیکرٹری خالد سلیم کو کہیں بھی پوسٹ نہیں کیا گیا وہ سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی کو اگلی پوسٹنگ کے لیے رپورٹ کریں گے سپشل سیکریٹری شاہدہ فرخ نوید کو ایم ڈی سپشل ایجوکیشن تعینات کر دیا گیا ہے
لاہور ۔۔نئی صوبائی حکومت کی آمد کے ساتھ ہی بیوروکریسی کی پوسٹنگ ٹرانسفر کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے یہ ہر دفعہ ہوتا ہے کہ اپنی پسند اور اعتماد کے لوگوں کی ٹیم بنائی جاتی ہے سیکرٹری خالد سلیم کو ٹرانسفر کر کے انہیں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن میں رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے ان کی جگہ چیف منسٹر ہاؤس کے سیکرٹری امپلیمنٹیشن ڈاکٹر فرخ نوید کو تعینات کیا گیا ہے ڈاکٹر فرخ نوید مانچسٹر یونیورسٹی ہو کے سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میں ڈاکٹریٹ ہیں اور اس حوالے سے آپنے مضمون میں ماہر خیال کیے جاتے ہیں سپشل سیکریٹری مسز شاہدہ فرخ نوید کو بھی ٹرانسفر کر کے ایم ڈی سپیشل ایجوکیشن تعینات کر دیا گیا ہے اور ان کی جگہ منیب الرحمن کو سپشل سیکریٹری ہائر ایجوکیشن تعینات کیا گیا ہے