2020 HED News HED News Latest News

سیکنڈ شفٹ میں پی ایچ ڈی کو چھ سو،ایم فل کوپانچ سو اور ایم ایس سی اساتذہ کو چار سو فی پیریڈ ملیں گے

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق بی ایس آنرز کے طلباء وطالبات پندرہ ہزار روپے فی سمسٹر فیس ادا کریں گے کالج ان پیسوں سے سیکنڈ شفٹ کے انتظامات چلائے گا اساتذہ کو دیے جانے والے معاوضہ جات کا بھی تعین کیا گیا ہے جو ان پیسوں سے ادا ہوں گے پی ایچ ڈی اساتذہ کو چھ سو روپے ۔ایم فل اساتذہ کو پانچ سو اور ایم اے ایم ایس سی اساتذہ کو چار سو روپے فی پیریڈ ادا کئے جائیں گے پرنسپل اس سے اپنی تنخواہ کا تیس فیصد ماہانہ سپریٹنڈنٹ ایڈمن آفیسر و لایبریرین گریڈ سترہ دس ہزار روپے ماہانہ اسسٹنٹ ہیڈ کلرک و اکاؤنٹنٹ  آٹھ ہزار روپے سنیر کلرک وسٹور کیپر پانچ ہزار روپے اور درجہ چہارم  کے ملازمین  تین ہراز روپے وصول کریں گے  ان اخراجات سے بچ جانے والی رقم سے آلات خریدے جا سکیں گے مزید یہ کہ اس سے رقم سے کالج کی تزین وآرائش کی جا سکے گی

Related posts

ریٹائرمنٹ کے قریب پروفیسر کے خلاف معاندانہ کارروائی،اتحاد اساتذہ ساہیوال کے پرنسپل کے خلاف قرارداد مذمت

Ittehad

خواتین اسسٹنٹ پروفیسرز کی گریڈ انیس میں ترقی کے لیے پری پی ایس بی اجلاس سترہ جون کو ہوگا

Ittehad

ڈرامہ نگار،محقق،شاعر نقاد اور اردو ادب کے عظیم استاد ڈاکٹر طارق عزیز انتقال کر گئے

Ittehad

Leave a Comment