2021 College News Latest News

نوجوان لیکچرز ڈاکٹر آفتاب احمد گلے پر ڈور پھرنے سے شہید ۔پی پی ایل اے سراپا احتجاج

گورنمنٹ دیال سنگھ کالج کے جواں سال لیکچرر شعبہ کیمسٹری ڈاکٹر آفتاب احمد آج صبح کالج آتے ہوئے فیروز پور روڈ اور ہیڈ پر گلے میں ڈور پھرنے سے موقع پر ہی شہید ہوگئے ڈاکٹر آفتاب احمد کیمسٹری کے پی ایچ ڈی تھے اور کوئی ڈیڑھ سال قبل امریکہ سے ڈاکٹریٹ مکمل کر کے وطن لوٹے تھے کوئی چھ ماہ چونیاں تدریسی خدمات سر انجام دینے کے بعد ایک سال قبل دیال سنگھ کالج لاہور ٹرانسفر ہوئے  وہ نوجوان اور ابھی غیر شادی شدہ تھے ان کا تعلق قصور کے قصبہ کنگھن پور سے تھا اور عارضی طور پر چونگی امر سدھو کے پاس رہائش پذیر تھے آج صبح تیار ہو کر  موٹر سائیکل پر کالج کے لیے تو یہ جان لیوا حادثہ پیش آ گیا راہ گیروں نے ان کی جیب کے شناختی کارڈ سے ان کی شناخت کی جونہی ان کی موت کی خبر کالج پہنچی صف ماتم بچھ گئی ہر آنکھ اشک بار تھی پی پی ایل اے اور اتحاد اساتذہ کے رہنماوں نے انتظامیہ پر سخت نکتہ چینی کی ہے جو ایسے واقعات کی روک تھام میں بری طرح ناکام رہی ہے وہ اس سلسے میں احتجاجی پروگرام ترتیب دے رہے ہیں مرحوم کی غائبانہ نماز جنازہ ڈویژن کے کئی کالجوں میں ادا کی جائے گی

Related posts

انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی آخری تاریخ میں پندرہ دن کی توسیع

Ittehad

پرنسپل کی خالی سیٹوں پر اپلائی کرنے کی تاریخ 6 اپریل تک بڑھا دی گئی ہے

Ittehad

کل پنجاب کے تمام کالجوں میں یوم تشکر منایا جائے گا

Ittehad

Leave a Comment