2024 HED News Latest News

ڈائریکٹوریٹ پبلک انسٹرکشن کالجز کا دفتر لیک روڈ شفٹ کر دیا گیا بلڈنگ اصل حالت میں بحال کی جائے گی

کل اتوار کے روز ڈی پی آئی کالجز پروفیسر ڈاکٹر عنصر کی نگرانی میں ریکارڈ بوری بند کیاگیا اور اسے نئے دفتر تک پہنچایا گیا ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن ہائر سکینڈری سکولز بھی ان کی تقلید میں ایسا کر رہے ہیں سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے سیکرٹری سکولز کو شفٹ کرنے کے لیے تین جنوری کو ایک خط لکھا تھا

لاہور ۔۔نامہ نگار۔۔۔ مال روڈ پر واقع بلڈنگ تاریخی اہمیت کی حامل ہے جس میں ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب کالجز کے دفاتر قائم کیے گئے تھے بعد میں سکولز کے الگ ہونے کے بعد سکولز کے دفاتر بھی قائم کر دئیے گئے۔ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن ایلمنٹری سکولز اور ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن لاہور ڈویژن کے دفاتر بھی اسی بلڈنگ میں تھے مگر ہال روڈ پر ایک ایجوکیشن کمپلیکس تعمیر کیا گیا ڈی پی آئی ایلیمنٹری اور ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن لاہور ڈویژن وہاں شفٹ ہو گئے مگر ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن ہائر ایجوکیشن اور ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن ہائر سکینڈری سکولز تا حال یہاں ہی کام کر رہے تھے اچانک حکومت کو خیال آیا کہ تاریخی اہمیت کی اہمیت کی حامل اس بلڈنگ کی تاریخی حیثیت بحال کی جائے اور اس کی تزئین وآرائش بھی کی جائے اس مقصد کے لیے 13 ویں صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی میٹنگ کے اجلاس جو آٹھ دسمبر 2023 کو منعقد ہوئی طے ہوا کہ نومبر سے فروری 24 کے دوران یہ کام کیا جائے گا اور ان دفاتر کو کہیں اور منتقل کر کے بلڈنگ سی اینڈ ڈبلیو کے حوالے کر دی جائے گی جو بحالی اور تزئین و آرائش کا کام کرئے گا کل سات جنوری 2024 ڈاکٹر عنصر اظہر کی نگرانی میں یہ فریضہ سر انجام دیا گیا اور سٹاف و ریکارڈ کو لیک روڈ پر واقع ایک سکول و کالج کی بلڈنگ کے خالی حصے میں اسے منتقل کر دیا گیا

Related posts

  ڈسکہ میں کالج کی یونیورسٹی میں تبدیلی طلبہ۔اساتذہ اور عوام کسی کے بھی مفاد میں نہیں 

Ittehad

  مرکزی رہنما اتحاد اساتذہ چوہدری لیاقت علی مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہو گئے 

Ittehad

پاکستانی نو سالہ بچی کا کمیسٹری میں ورلڈ ریکارڈ

Ittehad

Leave a Comment